الیکشن کمیشن نے انتخابی فہرستوں پر نظر ثانی کا کام شروع کر دیا
انتخابی فہرستوں میں 40لاکھ کے قریب نئے ووٹروں کا اندراج،ایک لاکھ 57ہزار فوت شدہ افراد کو خارج کر دیا جائے گا،سیکرٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب ملک
جمعرات 11 اگست 2016 10:54
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔11اگست۔2016ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انتخابی فہرستوں پر نظر ثانی کا کام شروع کر دیا ہے ،انتخابی فہرستوں میں 40لاکھ کے قریب نئے ووٹروں کا اندراج جبکہ ایک لاکھ 57ہزار فوت شدہ افراد کو خارج کر دیا جائے گا سیکرٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب ملک نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ الیکشن کمیشن نے انتخابی فہرستوں کی تجدید کا عمل شروع کر دیا ہے جس کے تحت 10اگست سے 29اگست تک گھر گھر ووٹر لسٹوں کی تصدیق کا عمل مکمل کیا جائے گااس دوران قومی شناختی کارڈ حاصل کرنے والے تمام مرد و خواتین کے ناموں کا اندراج ووٹر لسٹوں میں کیا جائے گا جبکہ فوت ہونے والے افراد کی تصدیق کے بعد ان کے نام ووٹر لسٹ سے حذف کر دئیے جائیں گے انہوں نے بتایاکہ دوسرے مرحلے میں ووٹرلسٹوں کی ابتدائی فہرستیں تمام ڈسپلے سنٹر میں اویزاں کر دی جائیں گی اوردسپلے سنٹر پر ووٹوں کے اندراج،ووٹ منتقلی ،درستگی اور اخراج کے فارم دستیا ب ہونگے انہوں نے کہاکہ پورے ملک میں مجموعی طور پر 11331ڈسپلے سنٹر قائم کئے گئے ہیں جہاں پر 52883تصدیقی افسران موجود ہونگے جبکہ ان ڈسپلے سنٹروں کی نگرانی کیلئے 135رجسٹریشن افسران اور 2220اسسٹنٹ رجسٹریشن افسران تعینات کئے گئے ہیں انہوں نے کہاکہ انتخابی فہرستوں کی تصدیقی عمل کے دوران مجموعی طور پر 4831261نئے ووٹوں کا اندراج کیا جائے گا جبکہ 1لاکھ 57ہزار 660فوت شدہ افراد کو ووٹر لسٹوں سے خارج کیا جائے گاانہوں نے بتایا کہ انتخابی فہرستوں کی نظرثانی کے موقع پر عوام میں ووٹ کے اندراج سے متعلق شعور اجاگر کرنے کیلئے پرنٹ اور الیکٹرانیک میڈیا پر مہم چلائی جائے گی اس کے ساتھ ساتھ 7دسمبر کو پورے ملک میں ووٹر ڈے کے طور پر منایا جائے گااور ووٹر ڈے کی مناسبت سے تمام صوبائی ریجنل اور ضلعی دفاتر کے زیر انتظام پروگرام منعقد کئے جائیں گے ۔
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
جمعرات 11 اگست 2016 کی مزید خبریں
-
فاسٹ باؤلر جنید خان کے بیان کیخلاف پی سی بی نے نوٹس لے لیا
-
سستی گاڑی کا خواب چکنا چور، آٹو کمپنیوں نے نئی پالیسی چیلنج کردی، سندھ ہائیکورٹ سے سٹے آرڈر لے لیا
-
وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری کا سانحہ کوئٹہ کے شہداء کے لواحقین کیلئے ایک ایک کروڑ روپے ،ایک فرد کو نوکری ،کم سن بچوں کے تعلیمی اخراجات اور جونےئر وکلاء کی استعداد کار میں اضافہ کیلئے ... مزید
-
آئی جی پنجاب کا معصوم شہریوں پر بچوں کے اغواء کے الزام اور بغیر کسی ثبوت کے انہیں تشدد کا نشانہ بنانے کے واقعات کا نوٹس
-
الیکشن کمیشن نے انتخابی فہرستوں پر نظر ثانی کا کام شروع کر دیا
-
اٹک،صحن میں پیشاب کر نے پرظالم باپ نے معصوم بچی کے ہاتھ جلا دیئے
-
قصور ، 32لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین ،مدعی ڈاکو نکلا ، دو ملزمان فریاد اور ادیب الحسن گرفتار
-
کوہاٹ ،پر اسرار طور پر ہلاک ہونیوالی بھارتی خاتون کے قتل کا معمہ حل
-
بھارت ، گائے ذبح کرنے پر ہندو آپے سے باہر
-
عراق: بغداد کے مضافات میں بم دھماکے، دس افراد ہلاک
-
کریمیا میں مسلح دراندازی کرنے کا روسی الزام بے بنیاد ہے، یوکرائین
-
صدر پیوٹن نے حکم دے دیا، روسی ٹینکوں نے سفر شروع کردیا
-
سعودی حکومت کا پہلی بار حج و عمرہ پر آنیوالوں کو خصوصی ریلیف فراہم کرنے کا فیصلہ
-
ٹرمپ دنیا کے لیے خطرناک ہیں، جرمن وزیر خارجہ
-
امریکی اسپیشل فورسز لیبیا میں براہ راست لڑائی میں شریک
-
بنگلا دیش ، جماعت اسلامی کے ایک اور رکن کو سزائے موت 7افراد کو عمر قید کی سزا
-
یورپی یونین سے علیحدگی: برطانوی معیشت پر منفی اثرات کا آغاز
-
سعودی عرب، حوثیوں کے داغے گئے دو بیلسٹک میزائل فضا میں تباہ
-
سانحہ کوئٹہ بارے کچھ شواہد ملے ہیں، دہشت گر دعناصر کو جلد کیفر کردار کو پہنچایا جائے گا، چوہدری نثار
-
وزیر اعظم کی زیر صدارت نیشنل ایکشن پلان عملدرآمد اجلاس
-
حکومت اور قومی سلامتی کے ادارے دہشتگردی کیخلاف متحد ہیں،نوازشریف
-
پاکستانی ہیلی کاپٹر کے مغوی ہمارے قبضے میں ہیں ،جلد ویڈیو جار ی کرینگے، پاکستانی طالبان حکیم اللہ محسود گروپ کا دعویٰ
-
قومی اسمبلی میں اپوزیشن کا وزیر داخلہ کے رویے کیخلاف احتجاج ،واک آؤٹ کردیا
-
پیپلزپارٹی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس ،سانحہ کوئٹہ کی مذمت،شہداء کیلئے فاتحہ خوانی
-
قومی اسمبلی ،اپوزیشن نے سائبر کرائم بل کو کالا قانون قرار دیکر مسترد کردیا
-
سانحہ کوئٹہ پر ہر شخص دکھی ، جمہوری دور میں ہر شخص آزادی رائے کا اظہار کر سکتا ہے،مولانا فضل الرحمان
-
ایف آئی اے نے سعودیہ میں پاکستانی شہری کی خودکشی کے معاملے کا نوٹس لے لیا
-
ترکی ، مختلف شہروں میں یکے بعددیگرے 2دھما کے، 9افرادجاں بحق100سے زائدزخمی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.