سعودی عرب، حوثیوں کے داغے گئے دو بیلسٹک میزائل فضا میں تباہ

جمعرات 11 اگست 2016 11:00

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔11اگست۔2016ء)سعودی عرب کے فضائی دفاع نے یمن سے داغے گئے دو بیلسٹک میزائلوں کو فضا میں تباہ کر دیا۔سعودی فوجی ذرائع ابلاغ کے مرکز کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ بدھ کوحوثی ملیشیا کی جانب سے یہ میزائل سعودی عرب کے جنوبی سرحد کے قریب علاقے ابہا اور خمیس مشیط کی سمت داغے گئے تھے۔

(جاری ہے)

سعودی العربیہ ٹی وی کے مطابق اس میزائل حملے سے کوئی نقصان نہیں ہوا جبکہ حوثی ملیشیا نے بھی فوری طور پر میزائل حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

ادھر یمن کی سرکاری فوج عوامی مزاحمت کاروں اور عرب اتحاد کی معاونت کے ساتھ دارالحکومت صنعاء کے نواح میں نہم گورنری کے متعدد ٹھکانوں کو واپس لینے میں کامیاب ہو گئی۔ سرکاری فوج اور عوامی مزاحمت کاروں نے شدید لڑائی کے بعد الحول کے علاقے کو حوثی اور معزول صدر صالح کی ملیشیاوٴں کے ہاتھ سے مکمل طور پر آزاد کرا لیا۔

متعلقہ عنوان :