سعودی حکومت کا پہلی بار حج و عمرہ پر آنیوالوں کو خصوصی ریلیف فراہم کرنے کا فیصلہ

عازمین کو ٹرانسپورٹ، صحت سمیت دیگر شعبوں میں اضافی اخراجات سے استثناء فراہم کردیا گیا

جمعرات 11 اگست 2016 10:58

ریاض( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔11اگست۔2016ء ) سعودی حکومت نے پہلی بار حج اور عمرے پر آنے والے والوں کو خصوصی ریلیف فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت عازمین کو فی کس 2 ہزار ریال تک کی چھوٹ دی جائے گی۔

(جاری ہے)

عرب میڈیا مطابق سعودی عرب کی طرف سے پہلی بار حج وعمرہ پر آنے والے عازمین کو ٹرانسپورٹ، صحت سمیت دیگر شعبوں میں اضافی اخراجات سے استثناء فراہم کیا گیا ہے اور اس طرح سعودی حکومت نے پہلی بارحج وعمرہ کرنے والے غیرملکی مسلمانوں کو سالانہ 2 ارب ریال کا ریلیف فراہم کرنے کی ذمہ داری لی ہے۔

حال ہی میں سعودی کابینہ نے ویزہ فیسوں کے نئے شیڈول کا اعلان کیا جس میں پہلی بار حج اور عمرہ پرآنے والوں کو فی کس 2 ہزار ریال کی فیس کی چھوٹ دینے کا فیصلہ کیا گیا اور اس حوالے سے آئندہ سال 10 لاکھ نئیعازمین حج وعمرہ کے حجاز مقدس آنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ حکومتی تخمینے کے مطابق اگرایک سال میں ایک ملین نئے عازمین حج وعمرہ سعودی عرب آتے ہیں تو حکومت کو ان کے حصے میں آنے والی مجموعی رقم 2 ارب ریال ادا کرنا ہوگی۔

متعلقہ عنوان :