صدر پیوٹن نے حکم دے دیا، روسی ٹینکوں نے سفر شروع کردیا

جمعرات 11 اگست 2016 10:58

ماسکو ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔11اگست۔2016ء ) روس اور یورپ کے درمیان جنگ کے خدشات ایک عرصے سے ظاہر کئے جارہے تھے لیکن تازہ ترین تشویشناک اطلاعات کے مطابق غالباً اب وہ لمحہ آن پہنچا ہے کہ اس خوفناک تصادم کا آغاز ہونے کو ہے۔اخبار ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق روس کے ٹینکوں نے شمالی کرائیمیا کی جانب اپنا سفر شروع کر دیا ہے جبکہ دیگر اسلحہ بھی سرحد کی طرف بھیجا جا رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق درجنوں ٹینکوں کو خصوصی مال گاڑیوں پر لاد کر روس کے علاقے کراسنو ڈار سے شمالی کرائیمیا کے علاقے کرچ کی طرف لیجائے جانے کے ویڈیو شواہد بھی سامنے آگئے ہیں۔وہ ملک جو اب کسی بھی لمحے ایٹمی دھماکہ کرسکتا ہے، متعدد ملکوں نے اپنی فوجوں کو تیار رہنے کا حکم دے دیا، سنگین خطرہ پیداہوگیادوسری جانب نیٹو ممالک بھی اپنی افواج کو مشرقی یورپ کی سرحدوں پر جمع کررہے ہیں اور حال ہی میں امریکہ اور برطانیہ کی پرجوش شمولیت سے مغربی ممالک کی یورپی سرحدوں پر حالات سنگین ہو چکے ہیں۔

(جاری ہے)

دفاعی تجزیہ کاروں کا یہ بھی کہنا ہے کہ یورپ کرائیمیا کو روس کے قبضے سے آزاد کروانے کی تیاری کررہا ہے جس کے نتیجے میں روس نے بھی اپنی افواج اور بھاری اسلحے کو کرائیمیا پہنچانا شروع کردیا ہے۔واضح رہے کہ روسی افواج نے دو سال قبل یوکرین کے علاقے کرائیمیا پر قبضہ کرلیا تھا اور اس وقت سے ہی یورپ اور روس کے درمیان جنگ کے خطرات ہر گزرنے والے دن کے ساتھ بڑھ رہے تھے۔

اب یوکرین کے حکام بھی خبردار کرچکے ہیں کہ روس کسی بھی وقت بڑا حملہ کرنے والا ہے جبکہ دوسری جانب امریکہ اور اس کے اتحادی بھی مشرقی یورپ کی سرحدوں پر اپنی فوجی طاقت جمع کررہے ہیں۔ امریکی صدر صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ بھی حال ہی میں یہ بیان دے چکے ہیں کہ کرائیمیا کو آزاد کروانے کی کوشش روس کے شدید ردعمل اور تیسری عالمی جنگ کا آغاز ثابت ہوگی۔

متعلقہ عنوان :