کریمیا میں مسلح دراندازی کرنے کا روسی الزام بے بنیاد ہے، یوکرائین

جمعرات 11 اگست 2016 10:55

کریمیا( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔11اگست۔2016ء )یوکرائن کی دفاعی انٹیلی جنس ایجنسی نے کریمیا میں مسلح دراندازی کرنے کے روسی الزام کی سختی سے تردید کی ہے۔

(جاری ہے)

اس ایجنسی کی طرف سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق اس معاملے میں روس نے جعلی معلومات فراہم کی ہیں۔ قبل ازیں روس کی فیڈرل سکیورٹی سروس (ایف ایس بی) نے یوکرائین کی خصوصی فورسز کی کریمیا میں مسلح دراندازی کے منصوبے کو ناکام بنانے کا دعویٰ کیا تھا۔ ایف ایس بی نے دعویٰ کیا تھا کہ اس دوران ایک روسی فوجی اور ان کا ایک اہلکار ہلاک ہو گیا ہے۔
؂