عراق: بغداد کے مضافات میں بم دھماکے، دس افراد ہلاک

جمعرات 11 اگست 2016 10:55

بغداد( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔11اگست۔2016ء )عراقی دارالحکومت بغداد کے مضافات میں ہونے والے دو مختلف بم دھماکوں کے نتیجے میں کم از کم دس افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

پہلا خود کش حملہ لطیفیہ کے علاقے میں ہوا، جس میں ایک فوجی چیک پوائنٹ کو نشانہ بنایا گیا۔ اس حملے میں تین فوجی اور چار شہری ہلاک جبکہ دس سے زائد زخمی ہوئے۔ دوسرا بم دھماکا بغداد کی ایک مضافاتی مارکیٹ میں ہوا، جس میں کم از کم تین شہری ہلاک جبکہ بارہ زخمی ہوئے ہیں۔ ابھی تک کسی بھی گروپ نے ان حملوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

متعلقہ عنوان :