بھارت ، گائے ذبح کرنے پر ہندو آپے سے باہر
مشتعل مظاہرین نے ہندووٴں کی نچلی ذات’دلت‘سے تعلق رکھنے والے دو کزنز کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا دیا
جمعرات 11 اگست 2016 10:55
حیدر آباد،بھارت ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔11اگست۔2016ء ) بھارت کے جنوبی علاقے میں مبینہ طور پر گائے کاٹنے کے الزام میں مشتعل مظاہرین نے ہندووٴں کی نچلی ذات 'دلت' سے تعلق رکھنے والے دو کزنز کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا دیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ریاست اندھرا پردیش کے مقامی ڈپٹی سپریٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی ایس پی) لنکا انکائیہ کا کہنا تھا کہ تقریبا 50 افراد پر مشتمل مظاہرین نے ہندووٴں کی نچلی ذات دلت سے تعلق رکھنے والے موکاتی ایلیشا اور موکاتی وینکاشور راوٴ کو ایک درخت کے ساتھ باندھ کر تشدد کا نشانہ بنایا، جن پر الزام ہے کہ وہ آندھرا پردیش کے ایک گاوٴں میں ایک گائے کی کھال اتار رہے تھے۔
پولیس عہدیدار نے بتایا کہ 'جس وقت گاوٴں والوں نے دونوں افراد کو ایک گائے کی کھال اتارتے ہوئے دیکھا تو انھوں نے فرض کرلیا کہ انھوں نے ایک زندہ جانور کو کاٹا ہے'۔(جاری ہے)
انھوں نے واقعے میں ملوث 7 افراد کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ 'اس موقع پر گاوٴں والے اشتعال میں آگئے اور دونوں کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا'۔خیال رہے کہ گائے کو ہندو مذہب میں مقدس مقام حاصل ہے اور ہندوستان میں ان کو ہلاک کرنے پر پابندی عائد ہے تاہم دونوں افراد کا کہنا تھا کہ وہ جس گائے کی کھال اتار رہے تھے وہ بجلی کے جھٹکے سے ہلاک ہوئی تھی۔
عام طورپر 'اچھوت' تصور کیے جانے والے دلتوں کو سڑکوں پر مرنے والے جانوروں کی لاشیں ہٹانے کا کام دیا جاتا ہے۔خیال رہے کہ مذکورہ حملے کا واقعہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ملک کے وزیراعظم نریندر مودی نے گذشتہ روز ایک بیان میں کہا تھا کہ دلتوں پر حملے نہ کیے جائیں، جو ملک میں انتہائی تذلیل کا شکار رہتے ہیں۔اس حملے کے حوالے سے پولیس کا کہنا تھا کہ واقعے کے بعد دونوں کزنز کو طبی امداد کیلئے قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے بتایا ہے کہ ان میں سے ایک شخص کی قوت سماعت متاثر ہوئی ہے۔متاثر شخص کے بیٹے کا کہنا تھا کہ جب خاندان کے لوگ اس کے والد اور ایک قریبی عزیز کو بچانے پہنچے تو ان کے جسموں پر تشدد سے نیل پڑ چکے تھے۔اس کا کہنا تھا کہ 'انھیں ایک فون کال کے ذریعے بتایا گیا تھا کہ ان کوایک درخت سے باندھ کر بری طرح تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے، ہم جس وقت وہاں پہنچے ان پر تشدد کیا جاچکا تھا'۔'انھوں نے جو جرم نہیں کیا تھا اس کی سزا انھیں پتھر مار کر اور لاٹھیاں برسا کر دی گئی'۔یاد رہے کہ ہندوستان میں ہندووٴں کی نچلی ذات 'دلت' سمیت دیگر اقلیتوں پر تشدد کے واقعات ایک عام سی بات ہے تاہم بھارتیہ جنتا پارٹی (پی جے پی) کی حکومت بننے کے بعد حالیہ کچھ عرصے میں اس میں اضافہ ہوا ہے۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
جمعرات 11 اگست 2016 کی مزید خبریں
-
فاسٹ باؤلر جنید خان کے بیان کیخلاف پی سی بی نے نوٹس لے لیا
-
سستی گاڑی کا خواب چکنا چور، آٹو کمپنیوں نے نئی پالیسی چیلنج کردی، سندھ ہائیکورٹ سے سٹے آرڈر لے لیا
-
وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری کا سانحہ کوئٹہ کے شہداء کے لواحقین کیلئے ایک ایک کروڑ روپے ،ایک فرد کو نوکری ،کم سن بچوں کے تعلیمی اخراجات اور جونےئر وکلاء کی استعداد کار میں اضافہ کیلئے ... مزید
-
آئی جی پنجاب کا معصوم شہریوں پر بچوں کے اغواء کے الزام اور بغیر کسی ثبوت کے انہیں تشدد کا نشانہ بنانے کے واقعات کا نوٹس
-
الیکشن کمیشن نے انتخابی فہرستوں پر نظر ثانی کا کام شروع کر دیا
-
اٹک،صحن میں پیشاب کر نے پرظالم باپ نے معصوم بچی کے ہاتھ جلا دیئے
-
قصور ، 32لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین ،مدعی ڈاکو نکلا ، دو ملزمان فریاد اور ادیب الحسن گرفتار
-
کوہاٹ ،پر اسرار طور پر ہلاک ہونیوالی بھارتی خاتون کے قتل کا معمہ حل
-
بھارت ، گائے ذبح کرنے پر ہندو آپے سے باہر
-
عراق: بغداد کے مضافات میں بم دھماکے، دس افراد ہلاک
-
کریمیا میں مسلح دراندازی کرنے کا روسی الزام بے بنیاد ہے، یوکرائین
-
صدر پیوٹن نے حکم دے دیا، روسی ٹینکوں نے سفر شروع کردیا
-
سعودی حکومت کا پہلی بار حج و عمرہ پر آنیوالوں کو خصوصی ریلیف فراہم کرنے کا فیصلہ
-
ٹرمپ دنیا کے لیے خطرناک ہیں، جرمن وزیر خارجہ
-
امریکی اسپیشل فورسز لیبیا میں براہ راست لڑائی میں شریک
-
بنگلا دیش ، جماعت اسلامی کے ایک اور رکن کو سزائے موت 7افراد کو عمر قید کی سزا
-
یورپی یونین سے علیحدگی: برطانوی معیشت پر منفی اثرات کا آغاز
-
سعودی عرب، حوثیوں کے داغے گئے دو بیلسٹک میزائل فضا میں تباہ
-
سانحہ کوئٹہ بارے کچھ شواہد ملے ہیں، دہشت گر دعناصر کو جلد کیفر کردار کو پہنچایا جائے گا، چوہدری نثار
-
وزیر اعظم کی زیر صدارت نیشنل ایکشن پلان عملدرآمد اجلاس
-
حکومت اور قومی سلامتی کے ادارے دہشتگردی کیخلاف متحد ہیں،نوازشریف
-
پاکستانی ہیلی کاپٹر کے مغوی ہمارے قبضے میں ہیں ،جلد ویڈیو جار ی کرینگے، پاکستانی طالبان حکیم اللہ محسود گروپ کا دعویٰ
-
قومی اسمبلی میں اپوزیشن کا وزیر داخلہ کے رویے کیخلاف احتجاج ،واک آؤٹ کردیا
-
پیپلزپارٹی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس ،سانحہ کوئٹہ کی مذمت،شہداء کیلئے فاتحہ خوانی
-
قومی اسمبلی ،اپوزیشن نے سائبر کرائم بل کو کالا قانون قرار دیکر مسترد کردیا
-
سانحہ کوئٹہ پر ہر شخص دکھی ، جمہوری دور میں ہر شخص آزادی رائے کا اظہار کر سکتا ہے،مولانا فضل الرحمان
-
ایف آئی اے نے سعودیہ میں پاکستانی شہری کی خودکشی کے معاملے کا نوٹس لے لیا
-
ترکی ، مختلف شہروں میں یکے بعددیگرے 2دھما کے، 9افرادجاں بحق100سے زائدزخمی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.