ایف آئی اے نے سعودیہ میں پاکستانی شہری کی خودکشی کے معاملے کا نوٹس لے لیا

شاہد اقبال کی خودکشی کے معاملے پر مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع

جمعرات 11 اگست 2016 11:09

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔11اگست۔2016ء) ایف آئی اے نے سعودیہ میں پاکستانی شہری کی خودکشی کے معاملے کا نوٹس لے لیا۔کہوٹہ کے رہائشی شاہد اقبال کی خودکشی کے معاملے پر مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی۔ایف آئی اے نے شاہد کو سعودیہ بھجوانے والے تین ایجنٹس گرفتار کر لیے۔ مقدمہ مرحوم شاہد کے بھائی زاہد کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی نے سعودی عرب میں مقیم پاکستانی شہری شاہد اقبال کی خودکشی کے معاملے کا نوٹس لے لیا ہے ۔ جس کے بعد ایف آئی اے نے شاہد اقبال کو سعودی عرب بھجوانے والے تین ایجنٹس کو بھی گرفتارکر لیا ہے ۔ مجموعی طور پر پانچوں ملزمان نے شاہد سے ویزوں کی مد میں مجموعی طور پر 5 لاکھ 15 ہزار وصول کیے تھے۔شاہد کو سعودیہ بھجوانے کے لیے یونین مین پاور نامی پروموٹر کمپنی نے 1 لاکھ 25 ہزار وصول کیے۔

(جاری ہے)

محمد شیراز نامی سب ایجنٹ نے 1 لاکھ 55 ہزار وصول کیے۔رحمت نامی ایجنٹ نے 2 لاکھ 10 ہزار روہے وصول کیے۔سب ایجنٹس خالق اور رئیس نے 2 لاکھ 50 ہزار وصول کیے۔ ایف آئی اے نے خالق،رحمت اور شیراز نامی ایجنٹس کو گرفتار کر لیا۔ملزمان نے جعلی ایگریمنٹ تیار کر کے شاہد کو بھاری معاوضے کا جھانسہ دیکر رقم بٹوری تھی۔ دھوکے کے باعث جھنجھلاہٹ میں آکر شاہد نے خودکشی کی۔مقدمہ مرحوم شاہد اقبال کے بھائی زاہد کی مدعیت میں درج کیا گیا۔