صوبائی حکومت نے رواں مالی سال کے ترقیاتی پروگرام پندرہ فیصد فنڈ منجمد کردیا

بدھ 10 اگست 2016 10:43

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10اگست۔2016ء ) صوبائی حکومت نے رواں مالی سال کے ترقیاتی پروگرام پندرہ فیصد فنڈ منجمد کردیاہے محکمہ خزانہ کی جانب سے جاری کردہ پالیسی کے مطابق 125ارب روپے کے سالانہ ترقیاتی پروگرام کے 15فیصد ترقیاتی فنڈز منجمد کرکے اسے وفاق سے موصول ہونے والے ادائیگیوں اور صوبے میں مالی وسائل کے دستیابی سے مشروط کردیا ہے محکمہ خزانہ کی پالیسی کے مطابق سالانہ ترقیاتی پروگرام میں پندرہ فیصد ترقیاتی فنڈ صوبے میں مالی وسائل کی دستیابی تک منجمد رہینگے جبکہ باقاعدہ رقم پالیسی کے تحت جاری کی جائیگی ۔

(جاری ہے)

نئی پالیسی کے تحت سرکاری ملازمین کے میڈیکل بلوں اور اعزازیہ کے علاوہ تنخواہوں کے لئے سو فیصدرقم جاری کی جائیگی ۔ جبکہ بجلی ، گیس سمیت یوٹیلٹی بلوں ، اشتہارات اور ملازمت کے دوران جاں بحق ہونے والے سرکاری ملازمین کے ورثاء کو معاوضہ کی ادائیگی کے لئے بیس فیصد کٹوتی کے بعد سو فیصد فنڈ جاری کیا جائے گا۔ جبکہ نان سیلری فنڈ سہ ماہی بنیادوں پر جاری کئے جائینگے ۔ اس میں بیس فیصد فنڈ منجمد کئے جائینگے۔ اس طرح ٹاؤن میونسپل ایڈمنسٹریشن ، ضلع کونسل اور کٹونمنٹ بورڈز کو فنڈز مالی وسائل کے دستیابی کی صورت میں ادا کیا جائے گا