حکومت نے مالک فلم کی برآمد پر پابندی عائد کر دی

بدھ 10 اگست 2016 10:30

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10اگست۔2016ء)حکومت نے مالک فلم کی برآمد پر پابندی عائد کر دی ،وزارت اطلاعات و نشریات کی درخواست پر مالک فلم کی برآمد پر پابندی عائد کی گئی ہے ، ایف بی آر حکام کو فیصلے پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے احکامات جاری کر دئے گئے ہیں ذرائع کے مطابق حکومت نے عاشر عظیم کی فلم مالک کی برآمد پر پابندی عائد کر دی وزارت اطلاعات و نشریات کی درخواست پر مالک فلم کی برآمد پر پابندی عائد کی گئی ہے ، ایف بی آر حکام کو فیصلے پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے احکامات جاری کر دئے گئے ہیں واضح رہے کہ پاکستان میں پہلے ہی مالک فلم پابندی کا شکار ہے فلم پر پابندی نازیبا الفاظ کی وجہ سے عائد کی گئی تھی فلم پر پابندی ختم کرنے کے لیے ہدایت کار نے عدالت سے رجوع کیا ہو ا ہے حال ہی میں پاکستانی فلم مالک کی نیوزی لینڈ ، آسٹریلیا و دیگر ممالک میں تشہیر کر دی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :