کوئٹہ میں وکلاء پر حملہ باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت کیا گیا حملے میں ملوث افراد کو ضرور سزا ملے گی،ثناء اللہ زہری

ہم نے دہشت گردوں کا نیٹ ورک پکڑا اور ان سے تفتیش کی اور دہشت گردوں کو ”را“ ہنڈی کے ذریعے فنڈنگ ہوتی ہے صوبہ کے حالات کی خرابی کے ذمہ دار ہم خود ہیں کچھ ایسی باتیں ہیں جو ابھی منظر عام نہیں لاسکتے ناراض بلوچوں کو منانے اور انہیں قومی دھارے میں لانے کی کوشش جاری ہے ناراض بلوچوں کے مینڈنٹ کا احترام کریں گے ،نجی ٹی وی سے بات چیت

بدھ 10 اگست 2016 10:27

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10اگست۔2016ء )وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری نے کہا ہے کہ کوئٹہ میں وکلاء پر حملہ باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت کیا گیا حملے میں ملوث افراد کو ضرور سزا ملے گی ہم نے دہشت گردوں کا نیٹ ورک پکڑا اور ان سے تفتیش کی اور دہشت گردوں کو ”را“ ہنڈی کے ذریعے فنڈنگ ہوتی ہے صوبہ کے حالات کی خرابی کے ذمہ دار ہم خود ہیں کچھ ایسی باتیں ہیں جو ابھی منظر عام نہیں لاسکتے بلوچستان میں وفاق سے کم اور قوم پرست جماعتوں سے زیادہ افراد نے حکومت کی ہے ناراض بلوچوں کو منانے اور انہیں قومی دھارے میں لانے کی کوشش جاری ہے ناراض بلوچوں کے مینڈنٹ کا احترام کریں گے ان خیالات کا انہوں نے ایک نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ سی پیک کے منصوبے کو ہر صورت پایہ تکمیل تک پہنائیں گے اور سی پیک پاکستان کی معیشت کی شاہرگ ہے اور اسے کسی بھی صورت سبوتاژ نہیں ہونے دیں گے اور اس منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے ہر قربانی دینے کیلئے تیارہیں مگر دہشت گردوں کے عزائم کو کبھی بھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی سرحدی صورتحال انتہائی نازک ہے ایک بھارتی آفیسر کو گرفتار کیا ہے جس نے نیٹ ورک کا اعتراف بھی کیا ہے کچھ ایسی باتیں ہیں جو ابھی منظر عام نہیں لاسکتے سیکورٹی اداروں کے مسائل کو فوری طورپر حل کرتا ہوں کیونکہ یہ ہمارے محافظ ہیں اور ہماری سرحدات ان کی بدولت محفوظ ہیں انہوں نے کہا کہ گزشتہ 6 ماہ کے دوران ہم نے کوئٹہ کے حالات میں بہتری لانے کی کوشش کی لیکن ایک منصوبہ کے تحت بلوچستان بار ایسوسی ایشن کے صدر کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا اور اس کے بعد کوئٹہ میں بم دھماکہ کرکے وکلاء صحافی اور عام شہری کو شہید کیا گیا کوئٹہ میں وکلاء پر حملہ باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت کیا گیا لیکن ہم واضح پیغام دیں گے کہ سانحہ کوئٹہ میں ملوث دہشت گردوں کو کیفرکردار تک پہنچائیں گے اور حملے میں ملوث افراد کو ضرور سزا ملے گی دہشت گردوں کو ”را“ سے ہنڈی کے ذریعے فنڈنگ ہوتی ہے اور بلوچستان کے اکثر واقعات میں بھارت ملوث ہے اورہمارے سیکورٹی ادارے ان کے عزائم کو کسی بھی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے انہوں نے کہا کہ ہم نے عوام کو اچھا بجٹ دیا اور اس بجٹ میں عوام کیلئے بہت سے منصوبے رکھے گئے اور کوئٹہ میں متعدد فلاحی منصوبوں کا آغاز کیا گیا ہے صوبہ کے حالات کی خرابی کے ذمہ دار ہم خود ہیں ون یونٹ کے خاتمہ کے بعد بلوچستان میں پنجابی ‘ سندھی اورپشتونوں نے حکومت نہیں کی بلکہ بلوچوں نے یہاں حکومت کی اور ہم نے خود اپنے عوام کیساتھ زیادتی کی ہے اپنے لوگوں کیلئے خاطر خواہ اقدامات نہیں کئے ہیں بلوچستان میں وفاق سے کم اورقوم پرست جماعتوں سے زیادہ افراد نے حکومت کی مگر عوام کی تقدیر نہیں بدلی انہوں نے کہا کہ نارا ض بلوچوں کو منانے اور انہیں قومی دھارے میں لانے کی کوشش جاری ہے ناراض بلوچوں کے مینڈنٹ کا احترام کریں گے 14 اگست کے حوالے سے پروگرام شیڈول کے مطابق ہونگے بلوچستان میں عسکری اور سول قیادت ایک پیج پر ہے ۔

متعلقہ عنوان :