جرمن سرحد سے ہی مہاجرین کی بڑی تعداد کو لوٹایا جا رہا ہے،رپورٹ

بدھ 10 اگست 2016 10:52

برلن (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10اگست۔2016ء)جرمنی کی سرحدوں سے براہ راست واپس بھیجے جانے والے افراد کی تعداد گزشتہ برس کے مقابلے میں رواں برس کہیں زیادہ ہے۔

(جاری ہے)

ایک جرمن اخبارکے مطابق رواں برس کے پہلے چھ ماہ میں تیرہ ہزار تین سو 24 مہاجرین کو ملک میں داخل ہونے سے روکا گیا، جب کہ گزشتہ پورے برس میں یہ تعداد آٹھ ہزار نو سو تیرہ تھی۔اخبار کے مطابق ان افراد کو جرمنی کی زمینی سرحدوں یا ہوائی اڈوں سے ملک بدر کیا گیا۔ اخبار کا مزید کہنا ہے کہ مہاجرین کو ملک میں داخل نہ ہونے دینے کے اعتبار سے گزشتہ برس کے مقابلے میں یہ عرصہ نصف مگر تعداد قریب دوگنی ہے۔

متعلقہ عنوان :