پانچ ماہ بعد یمنی دارالحکومت پر سعودی فضائی حملے بحال،شہرکی فضائی حدود بھی بند

بدھ 10 اگست 2016 10:52

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10اگست۔2016ء)سعودی عرب کی سربراہی میں قائم عسکری اتحاد نے پانچ ماہ بعد یمنی دارالحکومت صنعاء پر پھر فضائی حملے شروع کر دیے ہیں۔ اس دوران شہر کی فضائی حدود بھی بند کر دی گئیں۔ یمن سے متعلق امن بات چیت ویک اینڈ پر ناکام ہو گئی تھی۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق صنعاء کے شہریوں نے اس امر کی تصدیق کی ہے کہ یہ حملے پیر اور منگل کی درمیانی رات سے دوبارہ شروع کر دیے گئے ہیں۔آمدہ رپورٹوں کے مطابق ان حملوں میں کم از کم 14 ایسے عام شہری مارے گئے، جو ان حملوں کے وقت ایک فیکٹری میں رات کی شفٹ میں کام کر رہے تھے۔اس سے قبل گزشتہ قریب پانچ ماہ سے سعودی قیادت میں عسکری اتحاد نے صنعاء پر یہ فضائی حملے بند کر رکھے تھے۔

متعلقہ عنوان :