امریکہ فتح اللہ د گولن کی خاطر دوطرفہ تعلقات کی قربانی دینے سے گریز کرے:ترکی کا انتباہ

بدھ 10 اگست 2016 10:52

انقرہ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10اگست۔2016ء) ترکی نے خبردار کیا ہیکہ امریکہ فتح اللہ گولن کی خاطر دوطرفہ تعلقات قربان کرنے سے گریز کرے، غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق دارالحکومت انقرہ میں ٹی وی بریفنگ کے دوران صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے ترک وزیر انصاف برکی بونم داگ نے کہا کہ اگر امریکہ گولن کو ہمارے حوالے نہیں کرتا تو اسے ایک دہشتگرد کی خاطر ترکی کے ساتھ اپنے تعلقات کی قربانی دینی پڑیگی، واضح رہے ترکی واشنگٹن سے 75سالا گولن کی واپسی حوالگی کا مطالبہ کر رہا ہے، جس پر پندرہ جولائی کو حکومت کا تختہ الٹنے کی سازش میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔

متعلقہ عنوان :