روس ترکی کے ساتھ معاشی تعلقات اور رابطوں کی بحالی کیلئے تیار ہے، پیوٹن

روس کے ساتھ تعلقات کا نیا دور شروع کرنا چاہتے ہیں، رجب طیب اردوان

بدھ 10 اگست 2016 10:52

ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10اگست۔2016ء) روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے کہا ہے کہ ان کا ملک ترکی کے ساتھ معاشی تعلقات اور رابطوں کی بحالی کیلئے تیار ہے۔

(جاری ہے)

منگل کے روز ترک صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات کے دوران پیوٹن نے کہا کہ روس ترکی کے ساتھ معاشی تعلقات کی بحالی چاہتا ہے۔ ترک صدر ناکام فوجی بغاوت کے بعد اپنے پہلے بیرونی دورے پر روس میں موجود ہیں۔ روس روانگی سے قبل اردوان نے ولادی میر پیوٹن کو اپنا دوست قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ روس کے ساتھ تعلقات کا نیا دور شروع کرنا چاہتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :