وزیراعظم ،آرمی چیف اور وزیر اعلی بلوچستان کی سول سنڈیمن ہسپتال خودکش حملے میں زخمیوں کی عیادت

زخمیوں کوبہترین طبی امدادفراہم کرنے کی ہدایت

منگل 9 اگست 2016 10:13

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9اگست۔2016ء )وزیراعظم پاکستان میاں محمد نوازشریف پاک فوج کے سر براہ جنرل راحیل شریف اور وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری نے سول سنڈیمن ہسپتال میں ہونیوالے خودکش حملے کے زخمیوں کی کمبائنڈ ملٹری ہسپتال میں عیادت کی وزیراعظم میاں محمد نوازشریف نے زخمیوں کی عیادت کے علاوہ واقعہ کی تفصیلات بھی معلوم کیں اور ہسپتال کے عملے کو زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔