سعودی حکومت نے شادی شدہ جوڑوں کو طلاق سے بچانے کے لئے انوکھا حل ڈھونڈ لیا

نوجوان جوڑوں کو خصوصی شادی کورس کروایا جائے ،وزراء کونسل کے پینل کی تجویز

منگل 9 اگست 2016 10:45

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9اگست۔2016ء) سعودی حکومت نے شادی شدہ جوڑوں کو طلاق سے بچانے کے لئے انوکھا حل ڈھونڈ لیا۔ نوجوان جوڑوں کوخصوصی ”شادی کورس“ کروایا جائے گا۔ عرب نیوز کے مطابق سعودی عرب میں معاشی مشکلات بڑھنے کے بعد ایک طرف تو گھر بسانا مشکل ہو چکا ہے اور دوسری جانب بستے گھروں کے اجڑنے کی رفتار اس قدر بڑھ گئی ہے کہ حکومت پریشان ہو کر رہ گئی ہے۔

(جاری ہے)

اس صورتحال سے گھبرا کر وزراء کونسل کے ایک ماہر پینل نے یہ تجویز دی ہے کہ نوجوان جوڑوں کو خصوصی شادی کورس کروایا جائے تاکہ وہ کامیاب زندگی کے گر جان کر اپنے گھروں کو ٹوٹنے سے بچا سکیں۔ عرب نوجوانوں کو شادی کورس کی طرف مائل کرنے کے لئے حکومت کورس پاس کرنے والوں کو شادی کے لئے قرض بھی جاری کرے گی۔ خصوصی شادی کورس کا مقصد نوجوان جوڑوں کو خوشگوار اور مضبوط ازدواجی تعلق کے گر سکھانا ہے تاکہ مملکت میں طلاقوں کی تیزی سے بڑھتی ہوئی شرح پر قابو پایا جا سکاے۔

متعلقہ عنوان :