اسمگلنگ کا الزام، ڈھاکا میں شمالی کوریا کا سفارت کار ملک بدر

منگل 9 اگست 2016 10:44

ڈھاکہ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9اگست۔2016ء )بنگلہ دیش نے اسمگلنگ کے الزام میں شمالی کوریا کے ایک سفارت کار کو ملک بدر کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ یہ سفارت کار شپنگ کنٹینر کے ذریعے بنگلہ دیش میں ایک ملین سے زائد سگریٹ کے پیکٹ اور الیکٹرانک سامان لانے کی کوشش میں تھا۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق بنگلہ دیشی حکومت کے حوالے سے بتایا ہے کہ ڈھاکا میں تعینات شمالی کوریا کے فرسٹ سکیرٹری ہان سون اِک کو ملک چھوڑنے کا حکم جاری کر دیا گیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ اس نے نصف ملین ڈالر سے زائد مالیت کا سامان بنگلہ دیش لانے کے بارے میں کسٹم حکام کو پہلے سے مطلع نہیں کیا تھا۔بنگلہ دیشی وزیر خارجہ شاہد الحق نے تصدیق کی ہے کہ ہان سون اِک کو ملک چھوڑنے کا کہہ دیا گیا ہے لیکن انہوں نے اس حوالے سے زیادہ تفصیلات نہیں بتائیں۔

(جاری ہے)

شاہد الحق نے بتایا، ”ہم نے شمالی کوریا سے کہا ہے کہ انہیں (ہان سون اِک) کو واپس بلا لیا جائے کیونکہ وہ سفارتی اقدار کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے ہیں۔

“ابھی تک یہ معلوم نہیں کہ ڈھاکا میں تعینات شمالی کوریا کے فرسٹ سیکرٹری کب بنگلہ دیش سے رخصت ہوں گے تاہم مقامی میڈیا کے مطابق ہان سون اِک کو پیر کے دن تک کی مہلت دی گئی ہے۔ڈھاکا میں کسٹم کے ایک اعلیٰ اہلکار معین الخان نے بتایا ہے کہ شمالی کوریا کے سفارت کار ہان سون اِک نے رواں ماہ کے آغاز پر سفارتی استثنیٰ کا استعمال کرتے ہوئے کچھ ایسی مصنوعات درآمد کرنے کی کوشش کی تھی، جو مشتبہ طور پر بلیک مارکیٹ تک پہنچائی جانا تھیں۔بنگلہ دیش میں کسٹم انٹیلی جنس شعبے کے سربراہ معین نے کہا، ”اس سفارت کار نے کہا کہ اس کنٹینر میں خوراک اور مشروبات ہیں۔ جب ہم نے اس کارگو کنٹینر کو کھولا تو اس میں مہنگے سگریٹوں کے سولہ لاکھ پیکٹ اور الیکٹرانک سامان موجود تھا۔“

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :