جو لوگ پہاڑوں پر ہیں یا بندوق اٹھائے ہوئے ہیں بیرونی قوتوں کے ہاتھوں میں نہ کھیلیں، لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض

بھٹکے ہوئے لوگ اپنے اندر جھانک کر اپنا فیصلہ خودکریں یا اپناغصہ بیرونی آقاؤں کے ہاتھوں کھیل کر نہ اتاریں ہمارے دروازے ان لوگوں کے لئے ہمیشہ کھلے ہیں،کمانڈر سدرن کمانڈ

پیر 8 اگست 2016 10:27

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔8اگست۔2016ء )کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض نے کہا ہے کہ جو لوگ پہاڑوں پر ہیں یا بندوق اٹھائے ہوئے ہیں بیرونی قوتوں کے ہاتھوں میں نہ کھیلیں، بھٹکے ہوئے لوگ اپنے اندر جھانک کر اپنا فیصلہ خودکریں یا اپناغصہ بیرونی آقاؤں کے ہاتھوں کھیل کر نہ اتاریں ہمارے دروازے ان لوگوں کے لئے ہمیشہ کھلے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلوچستان یونیورسٹی میں یوم آزادی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر جاوید اقبال نے بھی خطاب کیا کمانڈرسدرن کمانڈ لیفٹیننٹ نے کہا کہ اپنی سرزمین ریاست اور قومی آزادی کا تحفظ ہم سب کی زمہ داری ہے بلوچستان پاکستان کا سب سے خوبصورت اور اہم حصہ ہے اور رہے گاجو لوگ پہاڑوں پر ہیں یا بندوق اٹھائے ہوئے ہیں بیرونی قوتوں کے ہاتھوں میں نہ کھیلیں بھٹکے ہوئے لوگ اپنے اندر جھانک کر اپنا فیصلہ خود کریں یا اپناغصہ بیرونی آقاؤں کے ہاتھوں کھیل کر نہ اتاریں ہمارے دروازے ان لوگوں کے لئے ہمیشہ کھلے ہیں جو واپس آ کر اس معاشرے کا حصہ بننا چاہتے ہیں بیرونی قوتوں کے ایما ء پر کام کرنے والے ہیں مجھے بلوچستان کے نوجوانوں پر فخر ہے کہ جنہوں نے کبھی ہمیں مایوس نہیں کیا ہے انہیں جس فیلڈ میں بھی مواقع فراہم کیا گیا انہوں نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا اور صوبے کانہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا میں روشن کیا ہے آپ کی بھرپور صلاحیتوں کے پیش نظر اس سال یہ فیصلہ کیا گیا کہ آزادی کی دیگر تقریبات کے ساتھ ساتھ تعلیم پر توجہ دیں مجھے آپ کی صلاحیتوں پر یقین ہے کہ اس بار بھی عوام کو شاندار مقابلے دیکھنے کو ملیں گے اور نیا ٹیلنٹ بھی ابھر کر سامنے آئے گا ان تعلیمی مقابلوں کے دوران ہم سب آپ کے ساتھ ہیں اور جہاں جہاں ہمیں موقع ملا ہم آپ کے مقابلے دیکھنے بھی ضرور آئیں گے۔

متعلقہ عنوان :