شاہ سلمان کی امیر قطر سے ملاقات، عرب اور خلیجی امور زیرِ بحث

پیر 8 اگست 2016 10:51

طنجہ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔8اگست۔2016ء) سعودی عرب کے فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے مراکش کے شہر طنجہ میں اپنی قیام گاہ میں قطر کے امیر الشیخ تمام بن حمد آل ثانی سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ملاقات کے دوران دو طرفہ تعلقات، خلیج اور عرب دنیا کے مشترکہ امور کے علاوہ یمن اور شام کی صورت حال کا جائزہ لیا گیا۔یاد رہے کہ حالیہ دنوں میں شاہ سلمان نے طنجہ شہر میں متعدد سربراہان اور شخصیات کا استقبال کیا ہے جن میں آخری ملاقات اردن کے فرماں روا شاہ عبداللہ الثانی کے ساتھ ہوئی تھی۔

متعلقہ عنوان :