سعودی عرب میں پھنسے پاکستانیوں کے اہلخانہ کو چیک ملنا شروع

سعودی عرب میں پھنسے 8 ہزار پاکستانیوں کو 9 ماہ سے تنخواہیں ادا نہیں کی گئیں

پیر 8 اگست 2016 10:49

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔8اگست۔2016ء)سعودی عرب میں پھنسے پاکستا نیوں کے اہل خانہ کو وزیر اعظم نواز شریف کی ہدایت پر پاکستان میں گھروں پر چیک ملنا شروع ہو گئے۔متاثرین کے اہل خانہ نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا ہے۔سعودی عرب میں پھنسے 8 ہزار پاکستانیوں کو 9 ماہ سے تنخواہیں ادا نہیں کی گئیں جس کے باعث ان کے پاکستان میں اہل خانہ دو وقت کی روٹی کو ترس گئے۔

وزیراعظم نے وزارت خارجہ اور ریاض میں پاکستانی سفارت خانے کو نہ صرف پھنسے ہوئے پاکستانیوں کے مسائل حل کرنے کاحکم دیا بلکہ ان کے اہل خانہ کو اخراجات کے لیے رقم کی فوری فراہمی کا حکم بھی دیا۔وزیراعظم نواز شریف کے حکم پر عمل کرتے ہوئے پاکستان میں مقیم ان افراد کے اہل خانہ کو ان کے گھروں پر چیک کی فراہمی شروع کردی گئی۔

(جاری ہے)

جس پر پاکستانیوں کے اہلخانہ کی آنکھوں میں آنسو اور لبوں پر وزیراعظم نواز شریف کیلئے دعائیں ہیں۔

گھر کے اخراجات پورے ہونے پر وہ وزیراعظم کاشکریہ اداکرتے نہیں تھک رہے۔جدہ میں 2 بڑے کیمپس میں کھانیکی فراہمی بحال کردی گئی۔ وزیر اعظم کو بتایا گیا کہ متعلقہ کمپنی کو چھوڑنے کے خواہش مند مزدوروں کے ورک پرمٹس کی منتقلی اور وطن واپس آنے والوں کی مدد کی جائے گی۔پاکستانی مزدوروں کے بقایا جات کی ادائیگی کے لئے بھی اقدامات کئے گئے ہیں جبکہ سعودی بادشاہ نے بقایاجات کی فوری ادائیگی کے احکامات جاری کردیے ہیں

متعلقہ عنوان :