وزیر اعظم نے انرجی کے تمام پروجیکٹس کی خود نگرانی کا فیصلہ کر لیا

2017 تک تمام پروجیکٹس کی تکمیل کی ہدایت کر دی

پیر 8 اگست 2016 10:48

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔8اگست۔2016ء) وزیر اعظم نے زیر تعمیر اور تکمیل تمام پروجیکٹس کو 2017 میں مکمل کرنے کی ہدایت کر دی ہے میڈیا رپورٹس میں گزشتہ دنوں وزیر اعظم کے زیر صدارت ہونے والے انرجی اجلاسوں کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ ان میٹنگز میں وزیر اعظم نواز شریف نے ہدیات جاری کی ہے کہ وہ تمام انرجی پروجیکٹس کو ذاتی طور پر مانیٹر کریں گے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ آج کے بعد سے انرجی پروجیکٹس وزیر اعظم کی ترجیحات میں شامل ہوں گے اور وہ ہفتے بعد انرجی پروجیکٹس کا جائزہ لیں گے اور سائیٹس کا بھی جائرہ لیں گے تاکہ ان کی بروقت تکمیل ہو سکے ۔