مراکش کا باکسر جنسی زیادتی کے الزام میں اولمپک ولیج سے گرفتار

سروس اسٹاف کی دو خواتین کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام عائد

اتوار 7 اگست 2016 12:02

طرابلس( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔7اگست۔2016ء )اولمپک مقابلوں میں شرکت کے لیے گئے ہوئے مراکش کے ایک باکسر حسن صعدہ کو دو عورتوں کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کے الزام میں اولمپک ولیج سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

برازیلین پولیس کے مطابق 22 سالہ صعدہ پر الزام ہے کہ اس نے سروس اسٹاف کی دو خواتین کو جنسی طور پر ہراساں کیا۔ جرمن خبر رساں ادارے ڈی پی اے کے مطابق پولیس رپورٹ میں جنسی زیادتی کا لفظ استعمال کیا گیا ہے۔ اس جرم میں ابتدائی حراست کا دورانیہ 15 دن ہے۔ صعدہ کو باکسنگ کے لائٹ ہیوی ویٹ مقابلوں میں شرکت کرنا تھی