جیکب آباد، پی ایس 14 میں الیکشن ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ، ن لیگ کی درخواست پر عمران خان ،پیپلزپارٹی کے ایم این اے اورسابق صوبائی وزیر 15اگست کو اسلام آباد طلب

اتوار 7 اگست 2016 11:43

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔7اگست۔2016ء)جیکب آبادمیں الیکشن ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی مسلم لیگ ن کی درخواست پر پی ٹی آئی کے چیئر مین عمران خان ،پیپلزپارٹی کے ایم این اے اورسابق صوبائی وزیر 15اگست کو اسلام آباد طلب۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آبادکے صوبائی حلقے پی ایس 14کی 20اگست کو ہونے والی الیکشن میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار اسلم ابڑوکی درخواست پر چیف الیکشن کمشنر پاکستان نے 15اگست کو پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی میر اعجازحسین جکھرانی اور سابق صوبائی وزیر میر ممتاز جکھرانی کو اسلام آباد طلب کرلیاہے مسلم لیگ ن کے اسلم ابڑوکے مطابق پی پی ایم این اے اورسابق وزیر الیکشن ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرکے میرے مدمقابل پی پی کے امیدوار اورنگزیب پہنور کی انتخابی مہم چلارہے ہیں جوغیر قانونی ہے جبکہ الیکشن کے موقع پر ترقیاتی منصوبوں کااعلان بھی کیاجارہاہے ڈپٹی کمشنر جیکب آباد آغاشاہنواز بابر بھی پی پی امیدوار کی ورک میں مصروف ہیں جس کے ہم نے ثبوت بھی الیکشن کمیشن آف پاکستان کو ارسال کیے ہیں ۔