میرے خلاف درخواست دائر کرکے نواز شریف نے پاوٴں پر کلہاڑا مارا،جہانگیر ترین

جس زرعی ترقیاتی بینک کے قرضے کی ن لیگ بات کررہی ہے اس میں نواز شریف کے قریبی رفقاء ملوث ہیں،بیان

اتوار 7 اگست 2016 11:38

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔7اگست۔2016ء)پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ میرے خلاف سینیٹ میں درخواست داخل کرکے نواز شریف نے اپنے پاوٴں پر کلہاڑا دے مارا ہے۔ تحریک انصاف کے مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ سے جاری ایک بیان میں جہانگیر ترین نے کہا کہ جس زرعی ترقیاتی بینک کے قرضے کی ن لیگ بات کررہی ہے اس میں نواز شریف کے قریبی رفقاء ملوث ہیں۔

(جاری ہے)

زندگی میں کسی بھی بینک سے ایک دھیلے کا قرض معاف نہیں کروایا۔ انہوں نے کہا کہ بہت جلد دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا اور قوم ن لیگ کا تماشا دیکھے گی اور بہت ہی جلد لو گ کہیں گے کہ نواز شریف کو ان کے قریبی رفقاء نے ڈبو دیا۔ انہوں نے کہا کہ اب تمام ثبوت لے کر سامنے آوٴں گا اور ن لیگ کو ریورس گیئر نہیں لگانے دوں گا،ن لیگ تحریک احتساب سے خوف زدہ ہو کر اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے۔