فرانس کی مشہور بار میں سالگرہ کیک کی موم بتیوں سے لگنے والی آگ نے 13 افراد کی جان لے لی ،6زخمی

اتوار 7 اگست 2016 12:04

پیرس( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔7اگست۔2016ء )فرانس کے مغربی شہر روئین کے ایک مشہور بار میں سالگرہ کی تقریب کے دوران کیک پر لگی موم بتیوں کے نتیجے میں آگ لگنے سے کم سے کم 13 افراد ہلاک اور چھ زخمی ہو گئے ہیں،ہلاک ہونے والے تمام افراد کی عمریں 18 سے 25 سال کے درمیان ہیں جبکہ زخمیوں میں سے ایک کی حالت تشویشناک بتلائی جا رہی ہے۔”برطانوی خبر رساں ادارے“ کے مطابق فرانس کے مغربی شہر روئین کی معروف بار میں ایک سالگرہ کی تقریب منائی جارہی تھی کہ کیک پر لگی موم بتیوں سے آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں کم از کم 13افراد ہلاک جبکہ 6زخمی ہو گئے ،آگ اتنی شدید تھی کہ اس پر قابو پانے کے لئے فائر برگیڈ کی 50گاڑیوں نے حصہ لیا۔

بار میں لگنے والی آگ کے حوالے سے کہا جا رہا ہے کہ اس حادثے میں تخریب کاری کا کوئی عنصر شامل نہیں ،ابتدائی رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ آگ سیلنگ میں لگی اور لوگوں کی ہلاکتیں ممکنہ طور پر چھت میں استعمال ہونے والے مادے سے نکلنی والی زہریلی گیسوں کی وجہ سے ہوئی ہیں۔

(جاری ہے)

دوسری طرف فرانسیسی وزیر اعظم مینویل ویلز نے بار میں آگ لگنے کے نتیجے میں 13افراد کی ہلاکت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے جبکہ فرانس کے وزیرِ داخلہ برنارد کیزینیو کے مطابق بار میں لگنے والی آگ اور ہونے والی ہلاکتوں پر سیکیورٹی اداروں نے تحقیق کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :