قندیل بلوچ کیس میں مزید انکشافات سامنے آگئے

قندیل بلوچ کا بھائی عارف نے قتل کرنے پر بیرون ملک بھجوانے اور نوکری دلوانے کا وعدہ کیا تھا ،کزن حق نواز

اتوار 7 اگست 2016 12:10

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔7اگست۔2016ء ) قندیل بلوچ قتل کیس میں گرفتار ملزم اور مقتولہ کے کزن حق نواز نے دوران تفتیش اہم انکشافات کر دیئے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ماڈل قندیل بلوچ قتل کیس میں گرفتار ملزم حق نواز نے کہا ہے کہ قندیل بلوچ کا بیرون ملک مقیم بھائی عارف نے قتل میں معاونت کرنے پر بیرون ملک نوکری دلوانے کا وعدہ کیا تھا۔

(جاری ہے)

پولیس حکام کے مطابق حق نواز نے دوران تفتیش بتایا ہے کہ قندیل بلوچ کے بھائی اور مرکزی ملزم وسیم نے قتل کی ذمہ داری خود لینے کا دعدہ کیا تھا اور اسے معاونت کرنے کا کہا تھا۔ حق نواز نے بتایا کہ وسیم نے یہ بھی کہا تھا کہ غیرت کے نام پر قتل میں سزائے موت نہیں ہوتی،جبکہ قتل کے بعد کیس کے مدعی قندیل کے والد خود ہونگے گے جو بعد میں ہم سب کو معاف کر دیں گے ۔اس نے مزید بتایا کہ قتل کے لیے سب سے زیاد ہ دباؤ قندیل بلوچ کے بیرون ملک مقیم بھائی عارف نے ڈالا جس نے مجھے بیرون ملک بھجوانے اور ملازمت فراہم کروانے کا وعدہ کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :