پاک ایران سیاسی مشاورت کا نوا ں دور

سیاست، تجارت اور سیکورٹی سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کے فروغ پر اتفاق

اتوار 7 اگست 2016 12:09

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔7اگست۔2016ء) پاکستان اور ایران نے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کے فروغ پر اتفاق کر لیا، سیاست، تجارت اور سیکورٹی کے امور پر بھی بات چیت کی گئی، ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان اور ایران کے درمیان سیاسی مشاورت کا نوا ں دور ہفتہ کے روز تہران میں ہوا، مشاورت میں پاکستانی وفد کی نمائندگی سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے کی دونوں ملکوں کے درمیاں مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو خرید فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا، مشاورتی اجلاس میں تجارت، سیاست اور سیکورٹی سمیت اہم اور دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، دونوں ملکوں کے درمیاں حالیہ تجارت اور علاقائی تعاون بڑھانے پر بھی بات چیت کی گئی، اس موقع پر سیکرٹری خارجہ نے اپنے ایرانی ہم منصب سے ملاقات کی اور انہیں مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا، اعزاز چوہدری نے ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف سے بھی ملاقات کی، واضح رہے کہ پاکستان اور ایران کے درمیان سیاسی مشاورت مستقل طور پر شروع کی گئی تھی اس سے قبل مشاورت کا آٹھواں دور اکٹوبر 2014میں اسلام آباد میں ہوا تھا۔

متعلقہ عنوان :