امریکی سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا وزیراعظم کو مراسلہ

موسمیاتی تبدیلیوں اور ساحل سمندر کی بردگی کی وجہ سے سطح سمندر میں ہونے والا اضافہ کراچی کو آئندہ چالیس برسوں میں ڈبو سکتا ہے

اتوار 7 اگست 2016 12:08

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔7اگست۔2016ء) امریکی سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف کے نام اپنے ایک مراسلے میں پاکستان کے سمندرکی پیشگی صورتحال بارے متنبہ کر دیا ہے ایک امریکی جریدے کے مطابق امریکی سینٹ کی قائمہ کمیٹی نے اپنے مراسلہ میں نواز شریف کو خبردار کیا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں اور ساحل سمندر کی بردگی کی وجہ سے سطح سمندر میں ہونے والا آضافہ سندھ کے دارالحکومت کراچی کو آئیندہ چالیس برسوں میں ڈبو سکتا ہے مراسلہ میں اس بات کی بھی نشاندہی کی گئی ہے کہ اس سنگین صورتحال میں کہیں کم نتیجہ بھی موسم کی وجہ سے غیر معمولی نقل مکانی کا بائث بن سکتا ہے اور اگر اس متوقع صورتحال بارے غور نہ کیا گیا تو یہ صورتحال کراچی میں انتشار کا سبب بن سکتی ہے