پاکستان تحریک انصاف کی 7 اگست کو پشاور تا اٹک ریلی کا روٹ فائنل

عمران خان مختلف مقامات پر خطاب کرینگے

ہفتہ 6 اگست 2016 10:29

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6اگست۔2016ء)پاکستان تحریک انصاف کی 7 اگست کو پشاور تا اٹک ریلی کا روٹ فائنل کرلیا گیا ۔جاری تفصیلات کے مطابق پشاور سے ریلی نکلنے کے بعد پہلا سٹاپ ذکوری پل کے مقام پر صبح 10 بجے کرے گی ، یہاں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان ریلی سے خطاب کریں گے۔

(جاری ہے)

جبکہ عمران خان کا دوسرا خطاب. پبی،تیسرا خطاب نوشہرہ اور چوتھا خطاب اکوری میں ہوگا ۔ اسکے بعد جہانگیرہ اور آخر میں خیر آباد ریلی کی منزل ہوگی جہاں عمران خان ریلی سے خطاب کریں گے۔