حکومت سندھ نے رحمان ملک کے بیٹے عمررحمان ملک سے دفترخالی کرالیا

رحمان ملک نے آصف زرداری سے شکایت کردی، وزیراعلی سندھ نے عارضی دفتر دینے کی ہدایت کرکے معاملہ ٹھنڈا کردیا

ہفتہ 6 اگست 2016 10:18

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6اگست۔2016ء)حکومت سندھ نے سابق وزیرداخلہ رحمان ملک کے بیٹے عمررحمان ملک سے دفترخالی کرالیاہے جس کی شکایت رحمان ملک نے آصف علی زرداری سے کردی ہے عمررحمان ملک سابق وزیراعلی سندھ سیدقائم علی شاہ کے دورمیں معاون خصوصی برائے خزانہ تھے اورانہیں محکمہ خزانہ کی عمارت میں دفتربھی ملاہواتھامگرسیدقائم علی شاہ کے استعفیٰ کے بعدجب سیدمرادعلی شاہ وزیراعلی سندھ بنے توعمررحمان ملک کوکوئی عہدہ نہیں ملاتھاقائم علی شاہ کے استعفیٰ سے تین روزقبل چیف سیکریٹری سندھ محمدصدیق میمن نے ایک خط سیکریٹری جنرل ایڈمنسٹریشن جی اے کوارسال کیاتھاتمام وزراء مشیروں کومعاونین خصوصی اورکوآڈی نیٹرزکے دفاترسیل کردیے جائیں مگران وزراء،مشیروں،معاونین خصوصی اورکوآرڈی نیٹرزنے دفاترخالی نہیں کیے اب نئی کابینہ آنے کے بعدبھی دیگرسابقہ وزراء مشیروں اورمعاونین خصوصی کی طرح عمررحمان نے دفترخالی نہیں کیاجمعہ کے روزان کادفترخالی کرایاگیاتوہنگامہ ہوگیارحمان ملک نے آصف علی زرداری سے شکایت کی جس پرآصف علی زرداری نے وزیراعلی سندھ مرادعلی شاہ سے شکایت کی وزیراعلی سندھ نے عارضی طورپر عمر رحمان ملک کودفتردینے کی ہدایت کردی تب یہ معاملہ ٹھنڈاہوا۔