وزیراعلیٰ کاسرگودھا کے نجی سکول میں بچوں سے مبینہ زیادتی کے واقعہ کانوٹس،آر پی او سے رپورٹ طلب

وزیراعلیٰ کی ہدایت پر واقعہ کا مقدمہ درج اور تین ملزمان گرفتار

ہفتہ 6 اگست 2016 10:18

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6اگست۔2016ء ) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے سرگودھا کے نجی سکول میں بچوں سے مبینہ زیادتی کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او سر گودھا سے رپورٹ طلب کرلی ہے ۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے ہدایت کی ہے کہ واقعہ کی تمام پہلووٴں سے تحقیقات کر کے رپورٹ پیش کی جائے اورواقعہ میں ملوث تمام ملزمان کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے ۔ انہوں نے کہاکہ اس واقعہ میں ہر قیمت پر انصاف کے تقاضے پورے کیے جائیں ۔دریں اثناء وزیراعلیٰ کی ہدایت پر واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا گیاہے اورتین ملزمان کوگرفتارکیا جاچکا ہے ۔