فرانس میں مظاہرین نے ہزاروں ٹن شراب بہا دی

شراب بنانے والوں کی علاقائی ایکشن کمیٹی نے اس کارروائی کی ذمہ داری شدت پسند گروپ پر عائد کردی

ہفتہ 6 اگست 2016 10:48

پیرس( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6اگست۔2016ء )فرانس کے مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ جنوبی شہر سیت میں مظاہرین کے ایک گروہ نے شراب کے ڈرموں کو نقصان پہنچایا جس کے بعد ہزاروں لیٹر شرات سڑکوں پر بہہ گئی۔ایمرجنسی سروسز نے فوری طور پر بہتی ہوئی شراب پر قابو پانے کی کوشش کی اور انھوں نے شراب کو زیر زمین کار پارکنگ کے لیے مخصوص علاقوں میں جانے سے روکا۔

(جاری ہے)

شراب بنانے والوں کی علاقائی ایکشن کمیٹی نے اس کارروائی کی ذمہ داری شدت پسند گروپ پر عائد کی ہے۔فرانس تھری سے بات کرتے ہوئے وائن میکرز ریجنل ایکشن کمیٹی نے خبرادار کیا کہ اس سے قبل بھی شراب کی سستی برآمد ایسے حملوں کی وجہ بنی ہے۔یہ کارروائی فرانس کے اْس حصے میں ہوئی جہاں سب سے زیادہ شراب بنائی جاتی ہے۔میڈیا کے مطابق تہہ خانے اور اردگرد کے مکان شراب کے بہاوٴ کی زد میں آ گئے۔رواس سال کے آغاز میں ایک فرانسیسی کسان نے شراب سے لدے سپین کے ٹرک کو روک کر شراب بہا دی تھی جس کے بعد سپین نے فرانس کے سفیر کو بلا کر احتجاج کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :