اوباما کی بیٹی نے ریسٹورنٹ میں نوکری شروع کردی

ہوٹل میں خفیہ ادارے کے اہلکار بھی ہر وقت موجود ہوتے ہیں دونوں بیٹیوں کی جتنی حد تک ہو سکے ایک عام انسان جیسی پرورش کر رہے ہیں ، مشیل اوباما

ہفتہ 6 اگست 2016 10:47

واشنگٹن( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6اگست۔2016ء ) امریکی ذرئع ابلاغ کے مطابق صدر براک اوباما کی بیٹی ساشا اوباما نے وائٹ ہاوٴس کی آسائشوں کو چھوڑ کر ایک سی فوڈ ریسٹورنٹ میں کام شروع کر دیا ہے۔15 سالہ ساشا اوباما گرمیوں کی چھٹیوں کے دوران میسی چیوسٹ میں مارتھا وائن لینڈ میں کھانا پیش کر رہی ہیں۔بوسٹن ہیرلڈ کی رپورٹ کے مطابق ساشا جن کا پورا نام نتاشا ہے کے ساتھ ریستوارن میں خفیہ اداروں کے چھ ارکان بھی موجود ہوتے ہیں۔

یہ علاقہ اوباما فیملی کا گرمیوں کی چھٹیوں میں پسندیدہ مقام ہے۔جاری ہونے والی بعض تصاویر میں صدر باراک اوباما کی چھوٹی بیٹی کو ریستوارن کا یونیفارم پہنے کھانا پیش کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ان کے ساتھ کام کرنے والے والے ایک شخص نے ہیرلڈ کو بتایا کہ ’ساشا نیچے کام کر رہی تھیں اور ہم حیران ہو رہے تھے کہ یہ چھ لوگ ان کی مدد کیوں کر رہے ہیں، لیکن بعد میں ہمیں معلوم ہوا کہ یہ کون ہیں۔

(جاری ہے)

‘اس حوالے سے وائٹ ہاوٴس نے کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے لیکن امریکی خاتون اول مشیل اوباما نے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اپنی دونوں بیٹیوں کی جتنی حد تک ہو سکے ایک عام انسان جیسی پرورش کر رہی ہیں۔ٹیک اوے کاوٴنٹر پر کام کرنے کے علاوہ اطلاعات کے مطابق ساشا اوباما کی دیگر ذمہ داریوں میں میزوں پر انتظار کرنا اور ریستوران کے کھانے کے وقت سے قبل تیاریاں مکمل کرنا بھی شامل ہیں۔ان کی سکیورٹی پر معمور ٹیم کو اکثر قریب ہی گاڑیوں یا پھر بینچوں پر بیٹھے دیکھا گیا ہے جبکہ امریکی صدر کی بیٹی گاہکوں کو کھانا پیش کرنے میں مصروف ہوتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :