سعودی عرب میں کام کرنیوالے 37 لاکھ پاکستانیوں میں سے نوے فیصد ذاتی کاروبار کرتے ہیں، چوہدری محمد افضل
چند کمپنیوں کے بلز کے عدم ادائیگی کی وجہ سے چند ہزار پاکستانیوں کو تنخواہ کے مسائل ہیں خادم الحرمین کی ذاتی دلچسپی سے یہ مسائل جلد حل ہو جائیں گے چند ناعاقبت اندیش لوگ ناسمجھی کی وجہ سے اس معاملہ کو بڑا ایشو بنا کر پاک سعودیہ تعلقات خراب کرنے کی سازش کر رہے ہیں مشکل کی گھڑی میں ہمیں سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا، مرکزی چیئرمین پاکستان اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز ایسوسی ایشن
ہفتہ 6 اگست 2016 11:04
سلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6اگست۔2016ء)پاکستان اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز ایسوسی ایشن کے مرکزی چیئرمین چوہدری محمد افضل نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں کام کرنے والے 37 لاکھ پاکستانیوں میں سے نوے فیصد ذاتی کاروبار کرتے ہیں۔ انہیں کسی قسم کے مسائل کا سامنا نہیں ہے چند کمپنیوں کے بلز کے عدم ادائیگی کی وجہ سے چند ہزار پاکستانیوں کو تنخواہ کے مسائل ہیں۔
خادم الحرمین کی ذاتی دلچسپی کی وجہ سے یہ مسائل جلد حل ہو جائیں گے مگر چند ناعاقبت اندیش لوگ ناسمجھی کی وجہ سے اس معاملہ کو بڑا ایشو بنا کر پاک سعودیہ تعلقات خراب کرنے کی سازش کر رہے ہیں۔ مشکل کی گھڑی میں ہمیں سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران کیا۔(جاری ہے)
اس موقع پر سینئر وائس چیئرمین پوئپا سرفراز ظہور چیمہ، میکائیل خان بنگش، محمد افضل وڑائچ، احمد علی صدیقی، سید فاروق شاہ کے علاوہ پروموٹرز کی بڑی تعداد موجود تھی۔
مرکزی چیئرمین پوئپا چوہدری محمد افضل نے کہا کہ ہمیں سعودی عرب کے حوالے سے انتہائی سمجھداری کا ثبوت دینا چاہئے۔ فہم و فراست سے کام لینا ہوگا۔ پاکستان کے علاوہ دیگر ملکوں کی افرادی قوت کو بھی مسائل کا سامان ہے مگر ایک سازشی ٹولہ میڈیا میں اس ایشو پر آگ بھڑکا رہا ہے۔ سعودی عرب پاکستان کا محسن ہے ہر برے وقت میں پاکستان کا بڑا بھائی ہونے کا ثبوت دیا ہے۔ اس وقت اگر یہ سازشی عناصر کامیاب ہو گئے اور سعودی عرب سے لاکھوں افراد کو پاکستان واپس بھیج دیا گیا تو ایک طرف پاکستان کی اکانومی دھڑام سے زمین بوس ہوگی اور دوسری طرف بے روزگاری کا سیلاب امڈ آئے گا۔ 1990 سے کویت سے آنے والے پاکستانی آج تک بیروزگار ہیں۔ انہوں نے حکومت سے اپیل کی کہ پاک سعودیہ تعلقات میں رخنہ ڈالنے والوں کو نکیل ڈالی جائے اور ساتھ ہی جن پاکستانیوں کو مسائل کا سامنا ہے انہیں حل کروانے کیلئے پاکستانی سفیر لیبر اتاشی سمیت وفاقی اور وزیر لیبر اینڈ مین پاور کو مثبت اور تیز رفتار کردار ادا کرنے کا پابند کیا جائے اور روزانہ کی بنیاد پر پورٹ طلب کی جائے۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
ہفتہ 6 اگست 2016 کی مزید خبریں
-
وزیراعلیٰ کاسرگودھا کے نجی سکول میں بچوں سے مبینہ زیادتی کے واقعہ کانوٹس،آر پی او سے رپورٹ طلب
-
حکومت سندھ نے رحمان ملک کے بیٹے عمررحمان ملک سے دفترخالی کرالیا
-
کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش، کرنٹ لگنے سے 3افراد جاں بحق
-
وزیراعظم نے گریڈ21کے اعلی ٰافسران کی گریڈ22 میں ترقی اورتعیناتیوں کی منظوری دیدی
-
پاکستان تحریک انصاف کی 7 اگست کو پشاور تا اٹک ریلی کا روٹ فائنل
-
خیبر پختونخوا اسمبلی میں پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار خیبر پختونخوا میں مذکورہ شخصیات کے ذاتی کاروبار پابندی عائد کردی
-
نیٹ میٹرنگ سسٹم کا آغاز، گھریلو صارفین بجلی بنائیں
-
سندھ میں سی این جی اب فی لیٹر فروخت ہوگی
-
اوباما کی بیٹی نے ریسٹورنٹ میں نوکری شروع کردی
-
تیل فروخت کرنیوالے ممالک میں بیروزگاری بڑھنے کا خدشہ
-
بھارت، آسام میں باغیوں کا حملہ، 14 افراد ہلاک اور 20 زخمی
-
پیرس میں مسلم جوڑے کو جہاز میں ”اللہ“ کہنے پر طیارے سے اتار دیا گیا
-
بولی وڈ پر راج کرنے والے 9 مشہور خانز میں ایک بات مشترک سب کی بیویاں غیر مسلم ہیں
-
فرانس میں مظاہرین نے ہزاروں ٹن شراب بہا دی
-
صحرائے سینا میں دولتِ اسلامیہ کی شاخ کے سربراہ کو درجنوں جنگجووٴں سمیت ہلاک کر دیا گیا ہے ، مصری فوج کا دعویٰ
-
داعش نے تین ہزار عراقی پناہ گزینوں کو یرغمال بنا یا، بارہ کو پھانسی دیدی، اقوام متحدہ
-
افغان طالبان کی پاکستانی ہیلی کاپٹر کو مارگرانے کی تردید، عملے کی اپنے پاس بحفاظت موجودگی کی تصدیق
-
وزیر اعظم سے محمود خان اچکزئی اور حاصل بزنجو کی الگ الگ ملاقاتیں،صوبے میں امن وامان اور ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ
-
مسلم لیگ(ن) نے عمران خان کی نااہلی کا ریفرنس سپیکر قومی اسمبلی کو پیش کر دیا
-
نواز شریف کے مکمل احتساب تک احتجاجی تحریک سے پیچھے نہیں ہٹیں گے،عمرا ن خان
-
پاکستان لنچ کرنے نہیں گیا ، سارک اجلاس ادھورا چھوڑ کر آنے پر کوئی ملال نہیں ، راجناتھ سنگھ
-
نیب کرپشن کے خاتمہ کیلئے پرعزم ، بدعنوانی کے خلاف مہم وسیع پیمانے پر جاری ہے، چیئرمین نیب
-
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت کا سلسلہ جاری،قابض فوجیوں کی فائرنگ سے مزید 3کشمیری شہید ،300سے زائد زخمی
-
سارک وزرائے داخلہ کانفرنس میں دہشت گردی اور منشیات سمگلنگ بارے اپنا موقف پیش کرنے میں کامیاب رہے ،بھارت
-
ترکی کی طرح پاکستان میں بھی 5 جرنیلوں نے بغاوت کا منصوبہ بنایا تھا،جاوید ہاشمی
-
سعودی عرب میں کام کرنیوالے 37 لاکھ پاکستانیوں میں سے نوے فیصد ذاتی کاروبار کرتے ہیں، چوہدری محمد افضل
-
موجودہ حکومت کی گورننس کی بنیاد شفافیت ہے۔نوازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.