سارک وزرائے داخلہ کانفرنس میں دہشت گردی اور منشیات سمگلنگ بارے اپنا موقف پیش کرنے میں کامیاب رہے ،بھارت

راجناتھ سنگھ کے دورہ پاکستان کی کوریج کیلئے بھارتی صحافیوں کو ویزے جاری نہیں کئے گئے ،پاکستان کا پابندیوں کا نقطہ نظر سارک ممالک کے درمیان قریبی تعلقات کو فروغ دینے میں مدد گار ثابت نہیں ہو گا،ترجمان بھارتی وزارت خارجہ وکاس سوارپ

ہفتہ 6 اگست 2016 11:02

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6اگست۔2016ء)بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان وکاس سوارپ نے کہا ہے کہ بھارت نے اسلام آباد میں ہونے والی سارک وزرائے داخلہ کانفرنس میں دہشت گردی اور منشیات سمگلنگ کے حوالے سے اپنا موقف پیش کرنے میں کامیاب رہا، راج ناتھ سنگھ کے دورہ پاکستان کی کوریج کے لئے بھارتی صحافیوں کو ویزے جاری نہیں کئے گئے ،پاکستان کا پابندیوں کا نقطہ نظر سارک ممالک کے درمیان قریبی تعلقات کو فروغ دینے میں مدد گار ثابت نہیں ہو گا۔

جمعہ کو بھارتی میڈیا کے مطابق وزارت خارجہ کے ترجمان وکاس سورپ نے الزام عائد کیا کہ بھارتی وزیر خارجہ راج ناتھ سنگھ کے دورہ پاکستان کی کوریج کے لئے بھارتی صحافیوں کو ویزے جاری نہیں کئے گئے ۔پاکستان کا پابندیوں کا نقطہ نظر سارک ممالک کے درمیان قریبی تعلقات کو فروغ دینے میں مدد گار ثابت نہیں ہو گا ۔

(جاری ہے)

بھارتی وزیر داخلہ کے دورہ سے پاک بھارت تعلقا ت میں بہتری کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں ترجمان وزارت خارجہ نے کہا کہ یہ کثیر الجہتی تقریب تھی جس میں بہت سے اہم مسائل زیر بحث لانے اور ان پر غور وخوص کرنا تھاجن میں سرحد پار دہشت گردی ، منشیات کی سمگلنگ اور جعلی کرنسی نوٹوں سمیت دیگر امور شامل ہیں ۔

وکاس سورپ نے راج ناتھ سنگھ کی تقریر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بھارت ان تمام اہم معاملات کے حوالے سے اپنا موقف پیش کرنے میں کامیاب رہا ۔بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان نے راج ناتھ سنگھ کی تقریر کے بلیک آؤٹ کے اطلاعات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ سارک پروٹوکول کے مطابق میزبان ملک کی طرف سے ابتدائی بیان عوام اور میڈیا میں پیش کیا جا سکتا ہے جبکہ باقی کاروائی ان کیمرہ ہوتی ہے جس میں تمام مسائل پر مکمل اور کھل کر بحث کی جاتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :