وزیر اعظم سے محمود خان اچکزئی اور حاصل بزنجو کی الگ الگ ملاقاتیں،صوبے میں امن وامان اور ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ

ترقیاتی ایجنڈے کو ملک بھر میں پھیلانے کا عزم ہے،ہماری مشترکہ کوششوں سے بلوچستان میں امن قائم ہوا،نواز شریف

ہفتہ 6 اگست 2016 11:00

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6اگست۔2016ء)وزیراعظم پاکستان میاں محمد نوازشریف سے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی اور نیشنل پارٹی کے سربراہ میر حاصل خان بزنجو نے اسلام آباد میں الگ الگ ملاقات کی بلوچستان میں امن وامان ، سیاسی امور اور بلوچستان کے ترقیاتی منصوبوں پر بات چیت کی گئی جمعہ کے روز وزیراعظم میاں محمد نوازشریف سے پشتونخواملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی اور نیشنل پارٹی کے سربراہ میر حاصل خان بزنجو سے وزیراعظم ہاؤس میں الگ الگ ملاقات کی ملاقات میں بلوچستان سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

محمود خان اچکزئی سے ملاقات میں سیاسی امور اور بلوچستان کے ترقیاتی منصوبوں پر بات چیت کی گئی۔ وزیراعظم نے ترقیاتی ایجنڈے کو ملک بھر میں پھیلانے کا عزم کیا، انہوں نے کہا کہ ہماری مشترکہ کوششوں سے بلوچستان میں امن وامان قائم ہوا ہے۔جبکہ وفاقی وزیرپورٹ اینڈ شپنگ میرحاصل بزنجو سے بھی وزیراعظم نے ملاقات کی وزیراعظم نے کہا ہے کہ کہ حکومت ملکی ترقی اور خوشحالی کے ایجنڈے پہ یقین رکھتی ہے، عوام نے معیشت سمیت ہر شعبے میں بہتری دیکھی ہے، انہوں نے کہا کہ ملک بھرکے لئے بلاامتیاز ترقیاتی کام کررہے ہیں۔