مولانا فضل الرحمن کی شیخ رشید سے قومی اسمبلی اجلاس کے دوران ملاقات ، خاص امور پر مشاورت

بعدازاں شیخ رشید احمد نے شیریں مزاری سے ملاقات کرکے اہم پیغام پہنچایا

جمعہ 5 اگست 2016 10:16

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔5اگست۔2016ء) جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کی رکن قومی اسمبلی شیخ رشید سے قومی اسمبلی اجلاس کے دوران ملاقات ہوئی جو10منٹ تک جاری رہی۔

(جاری ہے)

مولانا فضل الرحمن اپنی نشست سے اٹھ کر شیخ رشید سے جاکر ان کی نشست پر ملے اور خاص امور پر مشاورت کرتے رہے۔مولانا فضل الرحمن سے ملاقات کے بعد شیخ رشید احمد نے پی ٹی آئی کی رہنما شیریں مزاری سے ملاقات کی اور اہم پیغام پہنچایا