(ن) لیگ کا تحر یک انصاف سے الیکشن کمیشن میں مقابلہ کر نے کیلئے عمران خان اور جہانگیر ترین کیخلاف ریفرنس داخل کر نے کا فیصلہ

جمعہ 5 اگست 2016 10:14

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔5اگست۔2016ء) مسلم لیگ (ن) کا تحر یک انصاف سے الیکشن کمیشن میں مقابلہ کر نے کیلئے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور جہانگیر ترین کیخلاف ریفرنس داخل کر نے کا فیصلہ ‘آج (جمعہ ) الیکشن کمیشن میں ریفر نسز دائر کیے جائیں گے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی قانونی ٹیم نے تحر یک انصاف کے چےئر مین عمران خان اور جہا نگیر خان ترین کی جائیداد کے حوالے سے معلوما ت حاصل کر لی ہیں ‘جس کے بعد مسلم لیگ ن کے اراکین اسمبلی آج جمعہ کے روز عمران خان اور جہانگیر ترین کیخلاف قومی اسمبلی میں ریفرنس داخل کریں گے ،یہ ریفرنس اثاثے غلط بتانے اور آف شور کمپنیز چھپانے سے متعلق ہے،ریفرنس میں عمران خان کی رہائش گاہ بنی گالہ سے متعلق بھی سوال اٹھائے جائیں گے ۔

واضح رہے کہ خیبر پختون خواہ میں بھی کرپشن کے دو مقدمات نیب کے پاس ہیں ۔