کابل :طالبان کا غیرملکی سیاحوں کے قافلے پر حملہ ،10 غیرملکی سیاح ،متعدد زخمی

طالبان کمانڈر 4 ساتھیوں سمیت مارا گیا

جمعہ 5 اگست 2016 10:35

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔5اگست۔2016ء) افغانستان کے صوبہ ہرات میں غیرملکی سیاحوں کے قافلے پر طالبان عسکریت پسندوں کے حملے میں کم از کم 10افراد ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے جبکہ طالبان کمانڈر4 ساتھیوں سمیت مارا گیا۔صوبہ ہرات کے گورنر فرھاد خادمی کے مطابق عسکریت پسندوں نے مغربی صوبہ ہرات میں غیرملکی سیاحوں کے قافلے کو نشانہ بنایا جو افغان فوجیوں کے تحفظ میں بامیان سے ہرات جارہا تھا۔

(جاری ہے)

صوبائی گورنر فرھاد خادمی نے مذید بتایا کہ دو منی بسوں میں سفر کرنے والے گیارہ غیرملکی سیاحوں کے قافلے پر چشتی شریف ضلع میں حملہ کیا گیا۔فوری طور پر حملے میں ہلاک ہونے والے غیرملکی سیاحوں کی قومیت کے بارے میں کچھ نہیں بتایا گیا۔ ایک افغان فوجی ترجمان نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ حملے میں کم از کم10افراد ہلاک اور چھ دیگر زخمی ہوگئے ۔فوری طور پر کسی گروپ نے حملے کی باضابطہ ذمہ داری قبول نہیں کی ہے ۔دوسری جانب صوبہ قندوز میں طالبان اور فورسز کے ساتھ کئی گھنٹوں تک جھڑپ جاری رہی جس کے نتیجے میں طالبان کمانڈر اپنے 4 ساتھیوں سمیت مارا گیا ۔

متعلقہ عنوان :