پوکے مون گو گیم کھیلنے موبائل فون بل 3700 امریکی ڈالر آگیا

جاپانی جمناسٹ اولمپیئن کوہیے اوچیمیرا نے برازیل کے شہر ریو میں پوکے مون گو گیم کھیلی

جمعہ 5 اگست 2016 10:33

ٹوکیو( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔5اگست۔2016ء )جاپان سے تعلق رکھنے والے جمناسٹک اولمپیئن کوہیے اوچیمیرا نے برازیل کے شہر ریو میں پوکے مون گو گیم کھیلی جس کی وجہ سے ان کے موبائل فون کا بل 3700 امریکی ڈالر آگیا۔27 سالہ اوچیمیرا 2012 کے لندن اولمپکس سمیت اب تک پانچ بار جمناسٹک مقابلوں میں ایک گولڈ میڈل اور چار سلور میڈل حاصل کر چکے ہیں۔پوکے مون گو کے تمام کریکٹر پکڑ لییپوکے مون گو اب جاپان میں بھی دستیاباس کھیل میں کھلاڑی اصل دنیا میں جنات کارٹونوں کی تلاش کرتے ہیں۔

ورچوئل ریئلٹی پر مبنی گیم پوکے مون گو اس قبل چھ جولائی کو امریکہ، نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا میں ریلیز کیا گیا تھا اور اب یہ گیم 30 سے زائد ممالک میں دستیاب ہے اور زبردست مقبولیت حاصل کر چکی ہے۔پوکے مون کے کردار سب سے پہلے 1990 کی دہائی میں ننٹینڈو کی گیم بوائے ڈیوائس پر آئے تھے۔

(جاری ہے)

پوکیمون گو کے لیے ننٹینڈو نے امریکی کمپنی نیانٹک اور پوکیمان کمپنی کے ساتھ اشتراک کیا، جو ان کرداروں کے حقوق کی مالک ہے۔

خیال رہے کہ ورچوئل ریئلٹی پر مبنی گیم پوکے مون گو 30 سے زائد ممالک میں دستیاب ہے اور زبردست مقبولیت حاصل کر چکی ہے۔جب اوچیمیرا اولمپک مقابلوں میں شرکت کے لیے جاپان سے برازیل پہنچے تو موبائل فون رومنگ پر ہونے کی وجہ سے بل موصول ہونے پر انھیں دھچکا لگا۔کینزو شیرائی جو کہ ان کی ٹیم میں شامل ہیں بتاتے ہیں کہ جس دن اوچیمورا کو اپنے فون کا بل ملا اس دن کھانے کی میز پر وہ بالکل بے دم لگ رہے تھے۔

تاہم متعلقہ فون کمپنی نے اس بات پر رضامندی ظاہر کی ہے کہ وہ ان سے ’ڈیلی فلیٹ ریٹ‘ پر بل لیں گے۔اس کا مطلب یہ ہے کہ اوچیمیرا جو کہ اس وقت اپنا ٹائٹل دوبارہ جیتنے کے لیے فیورٹ ہیں ملک سے باہر ہونے کے باعث اب روزانہ کی بنیاد پر 3700 امریکی ڈالر کے بجائے 22 امریکی ڈالر موبائل بل ادا کریں گے۔

متعلقہ عنوان :