جرمن چانسلر میرکل کی عوامی مقبولیت میں کمی

گزشتہ ماہ جولائی میں میرکل کی عوامی مقبولیت 57 فیصد تھی جو اگست میں کم ہو کر 47 فیصد رہ گئی ہے،سروے

جمعہ 5 اگست 2016 10:33

برلن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔5اگست۔2016ء)جرمن چانسلر انجیلا میرکل کی عوامی مقبولیت میں رواں ماہ کمی واقع ہوئی ہے۔ یہ بات جرمنی میں ہونے والے حالیہ حملوں کے بعد کرائے گئے ایک سروے کے نتیجے میں سامنے آئی ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ ماہ جولائی میں میرکل کی عوامی مقبولیت 57 فیصد تھی جو اگست میں کم ہو کر 47 فیصد رہ گئی ہے۔ یہ گزشتہ چھ ماہ کے دوران میرکل کی عوامی مقبولیت کی نچلی ترین سطح ہے۔ جرمنی کے پبلک براڈ کاسٹر ARD کی طرف سے ‘جرمن ٹرینڈ‘ نامی یہ سروے ہر ماہ کرایا جاتا ہے۔ یکم اور دو اگست کو کرائے گئے اس سروے میں 1,003 جرمن شہریوں سے ان کی رائے لی گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :