اسلامی نظریاتی کونسل کا اجلاس

صدر، وزیراعظم کو کونسل کے دورے کی دعوت ، خواتین پر تشدد کی غلط رپورٹنگ پر چیئر مین پیمرا کو خط اور تحفظ اطفال بل میں مزید25دفعات شامل کرنے کا فیصلہ

جمعہ 5 اگست 2016 10:28

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔5اگست۔2016ء) اسلامی نظریاتی کونسل نے صدر اور وزیراعظم کو کونسل کے دورے کی دعوت ، خواتین پر تشدد کی غلط رپورٹنگ پر چیئر مین پیمرا کو خط لکھنے اور تحفظ اطفال بل میں مزید25دفعات شامل کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ لاوارث بچوں کی خرید و فروخت کو بھی غیر اسلامی قرار دے دیا گیا ۔ اسلامی نظریاتی کونسل کا 3روزہ اجلاس اسلام آباد میں ہوا جس میں چند اہم فیصلے کئے گئے کونسل نے صدر اور وزیراعظم کو کونسل کے دورہ کی دعوت دینے کے لئے خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

اس دورہ میں صدر اور وزیراعظم کو کونسل کے فیصلوں پر عملدرآمد نہ ہونے سے متعلق بتایا جائے گا کونسل نے چیئر مین پیمرا کو بھی خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے جس میں خواتین پر ہلکے تشدد کی غلط رپورٹنگ سے متعلق انہیں آگاہ کیا جائے گا۔ کونسل نے تحفظ اطفال بل کا بھی مکمل جائزہ لیا اور مزید25شقیں شامل کرنے کی منظوری دی جبکہ ریاست کو لاوارث بچوں کی کفالت کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے لاوارث بچوں کی خرید و فروخت کو غیر قانونی اور غیر اسلامی قرار دیا۔ لاوارث بچوں کی ٹیوی پروگراموں میں خرید و فروخت دکھانا بھی غیر شرعی قرار دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :