سارک وزرائے داخلہ کانفرنس ، دہشت گردی کی مذمت، 21نکاتی اعلامیہ جاری

دہشت گردی کے خاتمے کے لیے رکن ملکوں کو مل کر کام کرنا ہو گا ،دہشت گردوں کو قانون سے نہیں بچنا چاہیے، ویزہ سسٹم بہتر اور موثر بنانے اور انسانی سمگلنگ کی روک تھام پر بھی اتفاق

جمعہ 5 اگست 2016 10:27

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔5اگست۔2016ء)سارک وزرائے داخلہ کانفرنس میں خطے میں ہونے والی ہر طرح کی دہشت گردی کی مذمت کر دی گئی۔ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے تمام رکن ملکوں کو مل کر کام کرنا ہو گا ،دہشت گردوں کو قانون سے نہیں بچنا چاہیے۔سارک وزرائے داخلہ کانفرنس کے اختتام پر 21نکاتی اعلامیہ جاری کیا گیا ہے جس میں خطے میں ہونے والی ہر طرح کی دہشتگردی کی پُر زور مذمت کی گئی۔

(جاری ہے)

سارک ممالک کے درمیان ویزہ سسٹم کو بہتر اور موثر بنانے اور انسانی سمگلنگ کی روک تھام پر بھی اتفاق کیا گیا۔ اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے تمام رکن ملکوں کو مل کر کام کرنا ہو گا ،دہشت گردوں کو قانون سے نہیں بچنا چاہیے۔ رکن ممالک کے درمیان معلومات کے تبادلے اور مانیٹرنگ سسٹم کی بہتری پر اتفاق ہوا ہے اور خطے سے سماجی برائیوں کے خاتمے کے لیے معلومات اور ٹیکنالوجی کے تبادلے پر زور دیا۔اس موقع پر رکن ممالک نے جرائم سے متعلق کنونشن کی توثیق پر بھی اتفاق کیا۔