سہیل خان کی تیز باوٴلنگ اور پش اپ نے نئی بحث چھیڑ دی

جمعرات 4 اگست 2016 09:57

برمنگھم(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4اگست۔2016ء) سہیل خان کی تیز باوٴلنگ اور بعد ازاں پش اپ نے نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ میچ کے خاتمے پر کمنٹری کرتے ہوئے عظیم پاکستانی فاسٹ باوٴلر وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ اگر وہ ہوتے تو سہیل خان کو 5وکٹیں مکمل کرنے کیلئے مزید چند اوورز کرنے کیلئے دیتے لیکن جتنی تیز گیند بازی سہیل خان کر رہا ہے میں اُسے فوراً سے پہلے باوٴلنگ سے ہٹا دیتا۔

(جاری ہے)

دوسری جانب سابق برطانوی کھلاڑی اور مشہور تجزیہ نگار باب ولز نے کہا کہ وہ سارے دن کی باوٴلنگ اور اتنے زیادہ سپیل کروانے کے بعد سہیل خان کو کبھی بھی ان پش اپس کی اجازت نہ دیتے