وفاق نے سیلاب سے بچاوٴ کے منصوبوں میں مد میں رکھے گئے فنڈز سے گزشتہ سال کے مقابلے میں اس سال نصف رقم کی کٹوتی کردی

دریائے سندھ اور چھوٹے بڑے کینالوں کو مضبوط کرنے کے منصوبے نامکمل ہونے کا خطرہ بڑھ

جمعرات 4 اگست 2016 10:14

کر اچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4اگست۔2016ء)وفاقی حکومت نے سیلاب سے بچاوٴ کے منصوبوں میں مد میں رکھے گئے فنڈز سے گزشتہ سال کے مقابلے میں اس سال نصف رقم کی کٹوتی کردی ہے جس کے باعث دریائے سندھ اور چھوٹے بڑے کینالوں کو مضبوط کرنے کے منصوبے نامکمل ہونے کا خطرہ بڑھ گیا ہے ، تفصیلا ت کے مطابق وفاقی حکومت نے تمام صوبوں کو ایک خط لکھا ہے جس کے مطابق پنجاب کو پچھلے سال 42 کروڑ روپے جبکہ اس سال 22کروڑ روپے ، سندھ کو پچھلے سال 29 کروڑ روپے اس سال 15 کروڑ روپے، خیبر پختونخوا کو پچھلے سال 10 کروڑ روپے اس سال 5کروڑ روپے ، بلوچستان کو پچھلے سال 7کروڑ روپے اس سال 4کروڑ روپے، گلگت بلتستان کو پچھلے سال 95لاکھ روپے اس سال 50لاکھ روپے ، فاٹا کو گزشتہ سال پونے تین کروڑ روپے اس سال ڈیڑھ کروڑ روپے اور آزاد کشمیر کو گزشتہ سال 95 لاکھ روپے اور رواں سال 50 لاکھ روپے جاری کیے گئے ہیں، ذرائع کے مطابق سیلاب سے بچاوٴ کے منصوبوں کی رقومات سے اچانک نصف رقم کٹوتی سے ان منصوبوں کو بروقت مکمل نہیں کیا جاسکے گا اگر سیلاب کے نتیجے میں صورتحال خراب ہوئی تو دریائے سندھ کے حفاظتی بندوں کو خطرہ ہوسکتا ہے

متعلقہ عنوان :