پنجاب میں چینی انجینئرزسمیت غیر ملکیوں کی سیکورٹی کے لیے 5 ہزار اہلکاروں کی بھرتی کا فیصلہ

جمعرات 4 اگست 2016 10:14

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4اگست۔2016ء) پنجاب میں چینی انجینئرزسمیت غیر ملکیوں کی سیکورٹی کے لیے 5 ہزار اہلکاروں کی بھرتی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے اسپیشل پروٹیکشن یونٹ میں 5 ہزار اہلکاروں کی فوری طور پر بھرتی کی ہدایت کی ہے، اہلکار سی پیک سمیت دیگر منصوبوں میں کام کرنے والے غیر ملکیوں کی سیکورٹی پر مامور کیے جائیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے سیکورٹی گارڈز کا تربیتی پروگرام رواں ماہ شروع کرنے کا بھی کہا۔نجی ٹی وی کے مطابق پنجاب حکومت کی کابینہ کمیٹی ہرماہ چینی پراجیکٹس کا دورہ کرے گی اور سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لے کر ماہانہ رپورٹ وزیراعلیٰ پنجاب کو پیش کرے گی۔پنجاب حکومت نے نجی سیکورٹی گارڈز کے تربیتی پروگرام کے لیے ٹیوٹا کے اداروں میں ریٹائرڈ فوجی افسران کی خدمات بھی حاصل کرلی ہیں۔

متعلقہ عنوان :