کوئٹہ ، بلوچستان میگا کرپشن کیس میں اہم پیشرفت

مرکزی ملزم سلیم شاہ سمیت3 افراد نے وعدہ معاف گواہ کے طور پر مجسٹریٹ کے سامنے بیان ریکارڈکرا دیا نیب کی جانب سے بڑے پیمانے پر گرفتاریوں کا امکان ،تینوں اہم مرکزی ملزمان کو اعتراف جرم پلی بارگین پر رہا کیا گیا

جمعرات 4 اگست 2016 10:12

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4اگست۔2016ء ) بلوچستان میگا کرپشن کیس میں اہم پیشرفت مرکزی ملزم سلیم شاہ سمیت3 افراد وعدہ معاف گواہ کے طور پر مجسٹریٹ کے سامنے بیان ریکارڈکرا دیا گیا نیب کی جانب سے بڑے پیمانے پر گرفتاریوں کا امکان اور تینوں اہم مرکزی ملزمان کا اعتراف جرم پلی بارگین پر رہا کر دیا گیا اطلاعات کے مطابق بلوچستان میگاکرپشن کیس میں اہم پیشرفت ہوئی جس میں مرکزی ملزم اور میونسپل کمیٹی خالق آباد ایڈ منسٹریٹر سلیم شاہ، مواصلات وتعمیرات کے ایکسین ندیم اقبال اور طارق علی نے اپنے جرم تسلیم کر تے ہوئے تینوں ملزمان کے کرپشن سے حاصل کئے گئے رقم سے دستبردار ہو گئے اور نیب حکام نے تینوں ملزمان کے اعترافی بیان جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے ریکارڈ کرا دیا گیا جس کے بعد نیب حکام نے تینوں ملزمان کو پلی بارگین کے تحت رہا کر دیا گیا اور ملزمان نے بلوچستان میگا کرپشن کیس میں اہم انکشافات کئے جس کے بعد نیب حکام کی جانب سے امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ میگا کرپشن کیس میں اہم گرفتاریاں متوقع ہے اور تینوں ملزمان کرپشن سے بنائے گئے اثاثوں سے دستبردار ہو کر تمام رقم کو سرکاری خزانے میں جمع کرانے پر رضا مند ہو گئے ملزمان کرپشن میں ملوث سہولت کاروں کے ناموں سے پردہ اٹھا دیا اس سے قبل بلوچستان میگا کرپشن کیس میں سابق سیکرٹری خزانہ مشتاق رئیسانی کو 90 روزہ نیب کے تحویل کے بعد احتساب عدالت نے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا جبکہ اسی کیس میں گرفتار سابق مشیر خزانہ میر خالد خان لا نگو کی احتساب عدالت میں اگلی سماعت9 اگست کو ہو گی ۔