نیپرا نے تاریخ کے مہنگے ترین ٹیرف کی منظوری دے دی

جمعرات 4 اگست 2016 10:12

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4اگست۔2016ء )نیپرا نے پنجاب کے پانچ پن بجلی منصوبوں کے لئے تاریخ کے مہنگے ترین ٹیرف کی منظوری دے دی۔ ٹیرف کی منظوری تیس سال کے لئے دی گئی ہے۔ پنجاب میں پن بجلی کے پانچ بڑے منصوبے تیار ہیں۔

(جاری ہے)

نیپرا کی جانب سے تاریخ کے مہنگے ترین ٹیرف 11 روپے 45 پیسے فی یونٹ کی منظوری دے دی گئی ہے۔نیپرا کے مطابق ان منصوبوں سے مجموعی طور پر 24 میگاواٹ بجلی پیدا ہو گی۔ پہلے 20 سال صارفین سے 11 روپے 45 پیسے فی یونٹ جبکہ آخری دس سال 7 روپے 30 پیسے فی یونٹ ٹیرف وصول کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :