بھارت کا چین کی ملحقہ سرحد پر براہموس میزائل نصب کرنے کا فیصلہ

جمعرات 4 اگست 2016 10:47

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4اگست۔2016ء) چین کی فوج سے درپیش خطرات کا ادراک کرتے ہوئے بھارت نے براہموس سپر سانگ کروز میزائل کے جدید ورژن سے اپنی فوج کو لیس کرنے کا فیصلہ کیا ہے، بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق یہ میزائل شمال مشرقی سرحدی علاقے میں نصب کیا جائیگا جو کہ پہاڑی علاقے میں جنگ کی ضروریات کو پورا کریگا، رپورٹ کے مطابق وزیراعظم نریندر مودی کی زیر صدارت کابینہ اجلاس میں 4300کروڑ روپے کے اس منصبوے کی منظوری دی گئی ہے، جس کے تحت شمال مشرقی سرحدی علاقے میں ایک سو کے قریب میزائل نصب کئے جائینگے۔

متعلقہ عنوان :